راہول کے خلاف سمرتی ایرانی کا الزام بے بنیاد - جئے رام رمیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-26

راہول کے خلاف سمرتی ایرانی کا الزام بے بنیاد - جئے رام رمیش

لکھنو
پی ٹی آئی
سینئر کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی پر مرکزی وزیر کی جانب سے عائد الزام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد بتایا کہ انہوں نے امیٹھی میں کاشتکاروں کی65ایکڑ زمین ہڑپ کرلی ہے ۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران اس واقعہ کی تفتیش سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سمرتی ایرانی تو غلطی سے بھی سچ نہیں بولتیں۔ تمام الزامات بے بنیاد ہیں ۔ قطعہ اراضی کی نیلامی ہائی کورٹ کے احکام پر ہوئی تھی اور سب سے زیادہ بولی لگانیو الے کے حصہ میں آئی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی تو چھ دنوں کے لئے ییل(YALE) کا دورہ کرتی ہیں اور ٹوئٹر سائٹ پر یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ انہوں نے اسی یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی۔ ایرانی نے اپنے دورہ امیتھی کے دوران یہ الزام عائد کیا تھا کہ سمراٹ بائیسکل انڈسٹری قائم کرنے کے لئے راجیو گاندھی ٹرسٹ نے اسے سستے داموں پر حاصل کیا ۔ رمیش نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہ یہ حکومت، عملی حکوم تکے بجائے نیلامی حکومت ہے جس نے نہ صرف کوئلہ کی نیلامی کی ہے بلکہ معدن کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کا کوٹ تک نیلام کردیا ہے ۔ رمیش نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے بہار پیکیج کا اعلان بھی نیلامی کے ہی مماثل ہے۔ اپ نے رفیق ڈگ وجئے سنگھ کے بیان پر کہ بی جے پی۔ اویسی اور ان کی پارٹی (اے آئی ایم آئی ایم) کو فنڈ مہیا کررہی ہے ، تبصرہ کی درخواست پر رمیش نے کہا کہ بہار میں بی جے پی کا چہرہ دورخی ہے جس میں اول مقام پر ترقی اور پیکیج کا ڈھونگ ہے جس کے تحت وزیر اعظم اس ریاست کا دورہ بطور مسیھا کرتے ہیں جب کہ دوسرے مقام پر فرقہ وارانہ اختلافات پیدا کرنے کا عمل ہے ۔ بی جے پی فرقہ وارانہ اختلافات پیدا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی اور خود نتن گڈ کری بھی یہ واضح کرچکے ہیں کہ بہار اسمبلی انتخابات مودی حکومت کے لئے ریفرنڈم ہوں گے۔ میں نے بہا رکے کئی مقامات کا دورہ کیا ہے جہاں میں نے محسوس کیا کہ وہ بالائی سطح پر ترقی اور پیکیج کی تائید کررہے ہیں تو زمینی سطح پر وہ فرقہ وارانہ اختلافات پیدا کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ بی جے پی ہر اس جماعت اور فرد کی تائید حاصل کرنے کے درپے ہے جو اس کے اس نظریات کی حمایت کرتے ہیں ۔ سیاسی جماعتوں کو حق جانکاری قانون(آر ٹی آئی) کے تحت لائے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نہیں ہرگز نہیں ۔ انہوں نے تاہم اعتراف کیا کہ یہ تجارت اور بلیک ملیکنگ کا ذریعہ بن گیا ہے۔ حق جانکاری قانون وضع کرنے میں جئے رام رمیش نے اہم رول ادا کیا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حق جانکاری قانون کو مزید کمزور کرنے سے گریز ضروری ہے کہ یہ ایک اہم قانون ہے اور اس کا نفاذ بھی مناسب انداز میں ہونا چاہئے تاکہ مفاد پرست اس کا غلط استعمال نہ کریں ۔

Irani's allegations against Rahul are totally baseless: Senior Congress leader Jairam Ramesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں