نتیش کمار کو کجریوال کی تائید کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-20

نتیش کمار کو کجریوال کی تائید کا اعلان

نئی دہلی
پی ٹی آئی
چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے بہار کے اپنے ہم منصب نتیش کمار کی جانب سے اقتدار پر دوسری معیاد کی کوشش کی بھرپور تائید کی ۔ دونوں قائدین نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ریاست میں اسمبلی انتخابات سے قبل1۔25لاکھ کروڑ روپے پر مشتمل پیکیج کو ہدف تنقید بنایا۔ دونوں قائدین نے پہلی بار ایک ہی پلیٹ فارم سے خطاب کے دوران بہار کو خصوصی درجہ موقف اور دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔ کجریوال نے نتیش کمار کی دعوت پر دورہ بہار سے اتفاق کرلیا ہے ۔ دہلی میں مقیم بہار اور پورانچل (مشرقی اتر پردیش) کے شہریوں کو ایوارڈس عطا کرنے کی ایک تقریب میں کجریوال نے کرپشن سے مقابلہ کے عہد کی پابندی کے لئے نتیش کمار کی ستائش کی ۔ دہلی میں مقیم بہار اور پورانچل کے شہریوں نے ریاست کی ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے۔ کجریوال کی عام آدمی پارٹی نے بہار اسمبلی انتخابات میں مقابلہ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے ریاست میں مقیم دیگر ریاستوں کے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار کی جنتادل یو پارٹی کی فتح کو یقینی بنانا ان کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو70نشستوں میں سے67پر کامیابی حاصل ہوئی تھی جو ان کے تعاون کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے یہ درخواست بھی کی کہ بہار میں نتیش کمار کی جے ڈی یو پارٹی کو بھی ایسی ہی فتح سے ہمکنار کیاجائے ۔

Arvind Kejriwal declares support for Nitish Kumar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں