ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلیم سے متعلق مفاہمت پر دستخط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-08-26

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلیم سے متعلق مفاہمت پر دستخط

نئی دہلی
یو این آئی
ہندوستان اور آسٹریلیا نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلیم و تحقیق کے فروغ کے لئے ایک مفاہمت پر دستخط کئے ہیں۔ انسانی وسائل کی وزیر اسمرتی ایرانی اور آسٹریلیا کے وزیر تعلیم کرسٹوفرپائن نیکل اس معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔ اس سے دونوں ممالک میں طلبا کو تعلیم ، تحقیق اور تربیت کے شعبہ میں نئے مواقع حاصل ہونگے ۔ یہ قرار ہندوستان اور آسٹریلیا کی تعلیمی کونسل کی میٹنگ کے دوران ہوا۔ دونوں ملکوں نے تعلیم کے شعبے میں دس لاکھ ڈالر سرمایہ لگانے کا بھی اعلان کیا۔ پ ائن نے ایڈم گلگرسٹ کو ہندوستان کا تعلیمی سفیر بنانے کا بھی اعلان کیا۔ اس قرار سے نہ صرف اعلیٰ تعلیم بلکہ اسکولی تعلیم کے میدان میں بھی طلبا مستفیدہوں گے اور ان کی پیسے سے مدد کی جائے گی نیز آسٹریلیا کے استاد ہندوستان میں طلبا کو پڑھانے آئیں گے ۔

India, Australia ink MoU to deepen education ties

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں