مسلم پرسنل لا میں مرکزی حکومت مداخلت نہ کرے - ولی رحمانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-20

مسلم پرسنل لا میں مرکزی حکومت مداخلت نہ کرے - ولی رحمانی

پٹنہ
آئی اے این ایس
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ایک سینئر رہنما نے اتوار کے دن کہا کہ مرکزی حکومت مسلم پرسنل لاء پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہے ۔ بورڈ کے کارگزار جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ایسے اقدامات کررہی ہے جو مسلم پرسنل لا ء میں مداخلت کے مترادف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سخت تشویش کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس صورتحال پر گہری نظری رکھنی ہوگی ۔ اسلام میں شادی، طلاق ، اور جائیداد کے امور، پرسنل لاء کے ذریعہ طے ہوتے ہیں ۔ مولانا ولی رحمانی نے کہا کہ حال ہی میں مرکزی حکومت نے بعض ایسے اقدامات کئے ہیں جو پرسنل لاء کو متاثر کرنے کی کوشش کے مترادف ہیں ۔ انہوں نے مسلمانوں سے خواہش کی کہ وہ بورڈ کی ہدایات پر عمل کریں۔ مولانا رحمانی نے کہا کہ وہ گزشتہ ماہ مسلم گروپس اور شخصیتوں کو لکھ چکے ہیں کہ اسلامی تعلیمات پر حملوں کے تعلق سے چوکنا رہین ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ہمیشہ چوکنا رہنا ہوگا کیونکہ بعض تنظیمیں ایسی ہیں جو اسلامی عقائد پر حملے اور ان پر برہمن دھرم مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یوگا، سوریہ نمسکار اور ویدک کلچر برہمن دھرم کا حصہ ہیں اور یہ پوری طرح اسلامی عقائد کے خلاف ہیں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں