پی ٹی آئی
ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے دباؤ میں اضافہ کرتے ہوئے وشوا ہندو پریشد نے آج کہا کہ مرکز میں حکمراں بی جے پی اس بنیادی مسئلہ پر رائے دہندوں کو ناکامی کا سامنا کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی اور اسے چاہئے کہ اس مسئلہ کو حل کرے ۔ بی جے پی کے انتخابی منشور جس میں دیگر بنیادی مسائل کے ساتھ رام مندر کا تذکرہ کیا گیا ، کا حوالہ دیتے ہوئے ہندو تنظیم نے کہا کہ یہ یقینی ہے کہ پارٹی آئندہ انتخابات کا ناکامی کا لیبل لگا کر رائے دہندوں کا سامنا نہیں کرنا چاہتی ، تاہم وشوا ہندو پریشد نے کہا کہ مندر کے بشمول اہم مسائل کی تکمیل پر بی جے پی کے ارادوں پر شبہ کرنے کا کوئی سبب نہیں ہے ۔ وی ایچ پی نے کہا کہ رام مندر بی جے پی کا بنیادی مسئلہ ہے، کوئی طالب علم بنیادی سوالات کے جوابات دیئے بغیر امتحان کامیاب نہیں کرسکتا ۔ طالب علم کوئی بھی چھ عام سوالات کے جوابات دے گا لیکن وہ پرچہ سوالات میں شامل چار بنیادی سوالوں کا جواب نہ دے گا تو فیل ہوجائے گا۔ جوائنٹ جنرل سکریٹری وی ایچ پی سریندر جین نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ بی جے پی ناکامی کے لیبل کے ساتھ رائے دہندوں کا سامنا کرنا چاہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بی جے پی کے ارادوں پر شبہ نہیں ہے اور یقین ظاہر کیا کہ رام مندر مسئلہ حل کرنے اندرون چار سال پارٹی کوئی راستہ نکالے گی ۔ یہ دریافت کرنے پر کہ کیوں کر انہیں یہ بھروسہ ہے جب کہ صدر بی جے پی امیت شاہ نے حال ہی میں کہا ہے کہ اس مسئلہ کو حل کرنے پارٹی کو درکار اکثریت حاصل نہٰں ہے ۔ جین نے کہا کہ انہیں اس حقیقت کے سبب یہ بھروسہ ہے کہ لیڈر (مودی) خود رام مندر مسئلہ کو بنیادی مسئلہ قرار دیا ہے ۔ جین نے کہا کہ اسی پریس کانفرنس میں صدر بی جے پی نے بھی رام مندر کو بنیادی مسئلہ قرار دیا ۔ سیاسی جماعتیں بنیادی مسائل کو نظر انداز کرنے کی متحمل نہیں ہوسکتی ، کیونکہ رائے دہندے صرف ترقی نہیں چاہتے ، لیکن اپنے عقیدے سے متعلق تنازعات بھی حل کرنا چاہتے ہیں ۔ ہمیں یقین ہے کہ بی جے پی رام مندر مسئلہ حل کرے گی ۔ اس کو ایسا کرنا چاہئے ۔ حال ہی میں وی ایچ پی نے حکومت سے کہا ہے کہ ایودھیا میں متنازعہ مقام پر مندر کی تعمیر کے راستہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے ۔ ہندو تنظیم کا شعبہ کیندر یا مارگ درشک منڈل جو سر فہرست مذہبی لیڈروں کا شعبہ ہے۔ نے حالیہ منعقدہ ایک اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ اس معاملہ کو اٹھانے سنتوں کا ایک وفد تشکیل دیاجائے تاکہ رکاوٹیں دور کی جاسکیں ۔ وی ایچ پی کے ایک بیان میں کہا گیا کہ کیندر مارگ درشک منڈل نے فیصلہ کیا ہے کہ سنتوں کا ایک وفد مرکزی حکومت سے ربط قائم کرکے رام مندر کی تعمیر کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے بات چیت کرے گا ۔ مارگ درشک منڈل کا ایک اجلاس جاریہ ماہ کے دوران مہاراشٹر میں منعقد ہوگا اور توقع ہے کہ اس مسئلہ پر مزید بات چیت کی جائے گی۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں