کالا دھن سے نمٹنے کے لئے ہندوستان نے پروٹوکول کا انتخاب کیا - وزیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-20

کالا دھن سے نمٹنے کے لئے ہندوستان نے پروٹوکول کا انتخاب کیا - وزیر

ادیس ابابا
آئی اے این ایس
ٹیکس معلومات کو خود کار تبادلہ پر ممالک کے درمیان کئے گئے معاہدوں ، امریکہ کے ساتھ بیرون کھاتہ ٹیکس کی تعمیل کے ایکٹ پر دستخط (ایف ا ے ٹی سی اے) اور اقتصادی تعاون اور ترقی کے لئے قائم تنظیم (او ای سی ڈی) کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہندوستان نے بیرون میں موجود کالا دھن سے نمٹنے کے لئے چند پروٹوکولس کو متعارف کیا ہے ۔ مرکزی وزیر جیانت سنہا نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ بات بالکل واضح کردی کہ اگر ٹیکس ادا کنندگان کی جانب سے بیرون میں اپنے مخفی اثاثہ جات یا آمدنی کے ٹیکس کو ادا نہ کیاجائے تو ان کے لئے ہندوستان میں چھپنے کے لئے کچھ زیادہ دن نہیں ۔ سال رواں کے ستمبر تک دی گئی مہلت کے تحت بیرون اثاثہ جات کے لئے جدید ٹیکس قانون کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ اثاثہ جات یا آمدنی کے عدم انکشاف کی صورت میں حکومت کی جانب سے جرمانہ کے طور پر120فیصد وصول کیاجائے گا اور انہیں قید با مشقت کی سزا بھی دی جائے گی ۔ ان کے غائب ہونے یا ملک سے راہ فرار اختیار کرنے کی صورت میں خسارہ کی ادائیگی کی پابجائی ان کے اندرون ملک اثاثہ جات کے ذریعہ کی جائے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں