اترپردیش میں چاندی کی بارش - قومی شاہراہ پر ہجوم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-11

اترپردیش میں چاندی کی بارش - قومی شاہراہ پر ہجوم

Silver-rain-blocks-highway-in-UP
لکھنؤ
ایجنسیاں
اتر پردیش کے ضلع بہرائچ میں قومی شاہراہ 28پر سینکڑوں دیہاتی جمع ہوگئے جب کہ چہار شنبہ کی دوپہر یہ افواہیں گشت کرنے لگیں کہ بادل سے چاندی کی بارش ہورہی ہے ۔ یہ افواہیں اس وقت سچ ثابت ہوئی جب دیہاتیوں کو تقریبا200میٹر کے رقبہ میں سڑک پر چاندی کی چھوٹی گولیاں پڑی ہوئی ملیں ۔ چاندی کی ان گولیوں سے شاہراہ بھری ہوئی تھی اور تقریبا3گھنٹے تک ہجوم کے سبب شاہراہ مسدود ہوگئی ۔ پولیس کے وہاں پہنچنے اور ہجوم کو منتشر کرنے کے بعد ہی صورتحال معمول پر لوٹی ۔ ہجوم کو منتشر کرنے پولیس کو طاقت کا بھی استعمال کرنا پڑا تاہم جو چاندی برسی تھی وہ دیہاتی اٹھا لے گئے اور پولیس کے ساتھ صرف حل کرنے کے لئے معمہ لگا۔ کئی گھنٹوں کی تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ دو افراد ایک موٹر سائیکل پر چاندی کی گولیوں کا تھیلہ لے جارہے تھے اس تھیلے سے بڑی مقدار میں گولیاں گر پڑیں اور سڑک پر پھیل گئیں۔ انسپکٹر ڈی پی کشواہا نے بتایا ہمارے خیال میں تقریبا20کلو چاندی سڑک پر پھیلی ہوئی تھی دیہاتیوں نے بڑی مقدار میں اسے حاصل کیا ۔ ایسا لگتا ہے کہ جوٹ کا تھیلہ راستے میں کہیں پھٹ گیا اور بائیک سوار اس کا اندازہ نہیں کرسکے ۔ انسپکٹر کے مطابق غالبا جوہری زیورات بنانے کے لئے یہ چاندی گولیوں کی شکل میں لے جارہے تھے ۔

Silver rain blocks NH-28 for hours in UP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں