یوپی میں صدر راج کے لئے مولانا کلب جواد کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-29

یوپی میں صدر راج کے لئے مولانا کلب جواد کا مطالبہ

لکھنو
پی ٹی آئی
سماج وادی پارٹی دور حکومت میں جنگل راج کا الزام عائد کرتے ہوئے ممتاز شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے اتر پردیش میں صدر راج کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے لکھنو میں اخباری نمائندوں سے کہا کہ ریاست میں جنگل راج ہے ۔ نظم و ضبط نام کی کوئی چیز نہیں ۔ خود کا اقلیتی کی ہمدرد جتانے والی حکومت نے لکھنو میں بے قصور مسلمانوں پر بے رحمی سے لاٹھی چارج کیا ۔ ہم ریاست میں صدر راج کا مطالبہ کرتے ہیں ، مولانا جواد کو کل ان کے حامیوں کے ساتھ قیصر باغ مٰں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ مظاہرہ کے لئے حضرت گنج کی شاہی مسجد جارہے تھے۔ مولانا نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے بے رحمی سے لاٹھی چارج کیا اور خواتین اور بچوں کو تک نہیں بخشا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف شاہی مسجد میں نماز اد ا کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ہمیں اس کی اجازت نہیں دی گئی ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جن بے قصور مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا انہیں فوری رہا کردیاجائے ۔ مولانا کلب جواد صدر نشین شیعہ سنٹرل وقف بورڈ وسیم رضوی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں جو ریاستی وزیر شہری ترقیات اعظم خان کے بااعتماد رفیق سمجھے جاتے ہیں ۔ وسیم رضوی اور مولانا جواد نے ایک دوسرے پر بد عنوانی کے الزامات عائد کئے ہیں ۔

Shia Cleric Demands President"s Rule in UP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں