نروڈا پاٹیہ فساد کیس - قطعی سماعت کا آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-29

نروڈا پاٹیہ فساد کیس - قطعی سماعت کا آغاز

احمد آباد
پی ٹی آئی
گجرات ہائی کورٹ نے آج نروڈا پاٹیا فساد کیس میں جس میں2002میں97افراد(بیشتر اقلیتی فرقہ) ہلاک ہوئے تھے ، اپیلوں خی قطعی سماعت شروع کی ۔ جسٹس موہند رپال اور جسٹس آر ڈی کوٹھاری پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر کیس کی تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم( ایس آئی ٹی) کے موقف کی سماعت کی ۔ ایس آئی ٹی کے اسپیشل پبلک پراسکیوٹر پرشانت دیسائی نے بنچ کو ایس آئی ٹی کے رول کی جانکاری دی ۔ انہوں نے سپریم کورٹ کا وہ فیصلہ پڑھ کر سنایا جس میں ایس آئی ٹی کی تشکیل کا حکم دیا گیا تھا ۔ دیسائی کل ہائی کورٹ میں کیس کی ایف آئی آر پڑھ کر سنائیں گے ۔ اس کیس میں خاطیوں ، فساد میں بچ جانے والوں اور ایس آئی ٹی نے جوابی اپیلیں بھی داخل کی ہیں۔ جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس کے ایس جاویری پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے15جولائی کو اپیلوں کی سماعت سے خود کو علیحدہ کرلیا تھا اور کہا تھا کہ بعض ملزمین نے ان سے ربط پیدا کرنے کی کوشش کی تھی ۔ اگست2012میں تحت کی خصوصی عدالت نے31افراد کو خاطی پایا تھا اور30کو عمر قید سنائی تھی جن میں سابق ریاستی وزیر مایا کوڈنانی بھی شامل تھیں۔

Gujarat HC begins final hearing in Naroda Patiya riot case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں