مار گرایا گیا ڈرون ہندوستان سے چلایا گیا - پاک فوج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-29

مار گرایا گیا ڈرون ہندوستان سے چلایا گیا - پاک فوج

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا کہ فارنسک جانچ کے مطابق15جولائی کو لائن آف کنٹرول پر مار گرایا گیا ڈرون ہندوستانی فوج کی جانب سے آپریٹ کیا گیا تھا ۔ فوجی ترجمان نے کہا کہ ڈرون سے حاصل کردہ مناظر اشارہ کرتے ہیں کہ اس ڈرون نے ہندوستانی چوکی سے پرواز کی ۔ ابتدا میں وہ ایل او سی کے قریب بر قرار رہا اور ایل او سی کی پاکستانی جانب مکمل نگرانی جاری رکھی ، اس کے بعد ایل او سی پار کی اور پاکستانی چوکی کی تصویر لی ۔ ترجمان نے کل اپنے بیان میں یہ دعویٰ کیا ۔ پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے15جولائی کو ایل او سی پر ہندوستانی ڈرون مار گرایا۔ فوج نے تصاویر اور ویڈیو کلپس بھی جاری کیں جن میں بتایا گیا کہ ڈرون نے ہندوستانی چوکی سے پرواز کا آغاز کیا اور پھر پاکستانی علاقہ میں داخل ہوا۔ حاصل کردہ تصویر یہ ثابت کرتی ہے کہ اس ڈرون کی خریدی کے بعد سے مسرزایسکام کے اندر لے جایا گیا جو ایک ہندوستانی کمیونیکیشن اور الیکٹرانک فرم ہے ۔ ایک اور ماقبل پرواز تصویر ہندوستانی فوجی کی موجودگی کا اشارہ کرتی ہے جو ڈرون کے قریب ٹھہرا ہوا ہے ۔ فوج نے کہا کہ ایک تصویر جو غالباً ڈرون کی تجرباتی پرواز سے قبل اس کی سرحدی علاقوں پر آمد پر لی گئی ہے ، ہندوستانی علاقہ کے کمپنی ہی کوارٹر کا اشارہ کرتی ہے ۔ دعویٰ کیا گیا کہ چوکی سے اپنی پرواز کے فوری بعد ڈرون کی جانب سے لی گئی تصویر میں ہندوستانی پرچم نظر آتا ہے جو ثابت کرتا ہے کہ اس نے اپنی پروازکا آغاز ہندوستانی چوکی سے کیا تھا۔ تاہم ہندوستانی فوج اور ہندوستانی بحریہ نے اپنے کسی ڈرون کے مار گرائے جانے یا تباہ ہونے کی تردید کی ۔ معتمد خارجہ ایس جئے شنکر نے بھی16جولائی کو کہا تھا کہ ڈرون ہندوستانی دفاعی فورسس کا نہیں ہے ۔ چینی سرکاری میڈیا حکمراں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( سی پی سی) کی زیر ادارت پیپلز ڈیلی آن لائن نے قبل ازیں اطلاع دی تھی کہ فیننم3ڈرون، ڈی جے آئی کی جانب سے چین میں تیار کیا گیا جو ہندوستان کے اس موقف کی تصدیق تھی کہ ڈرون چینی ساختہ ہے ۔

Drone shot down by Pak army was flown from India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں