تلنگانہ میں بلدی صفائی ملازمین کی ہڑتال کے پانچ دن مکمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-11

تلنگانہ میں بلدی صفائی ملازمین کی ہڑتال کے پانچ دن مکمل

حیدرآباد
یو این آئی
تنخواہوں میں اضافہ کے مطالبہ پر تلنگانہ اور گریٹر حیدرآباد حدود کے بلدی صفائی ملازمین کی ہڑتال کے10جولائی کو پانچ دن مکمل ہوگئے اور مسلسل پانچویں دن کچرے کو اٹھانے کی ضروری خدمات متاثر رہیں۔ تلنگانہ کے دارالحکومت شہر حیدرآباد میں جگہ جگہ کچرے کے انبار پڑے ہیں جس سے بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے ۔حکام نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ اگر کچرے کو نہیں ہٹایا گیا تو اس سے شہریوں کی صحت متاثرہوسکتی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے کچرا اٹھانے کے لئے متبادل انتظامات کیے ہیں ۔ بلدیہ کے ذرائع کے مطابق تلنگانہ کے دونوں شہروں حیدرآباداور سکندر آباد میں روزانہ نکلنے والے4ہزار میٹرک ٹن کچرے کو اٹھانے کے لئے اسٹاف کی کمی ہے ۔ گریٹر حیدرآبادمیونسپل کارپوریشن نے حیدرآباد ہائی کورٹ کو کل اس بات کی یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ اندرون دو دن دونوں شہروں حیدرآباد اور سکندر آباد کی سڑکوں پر پھیلے کچرے کو ہٹانے کے انتظامات کرے گی ۔ بلدیہ کے ملازمین کے یونینوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے اس کے16مطالبات کو پورا کرنے تک اپنی ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ روزانہ کچرا اٹھانے کے کام کرنے والے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن حدود کے 40ہزارکنٹراکٹ ورکرس اور آؤٹ سورسنگ ملازمین اس ہڑتال میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ سینی ٹیشن ورکرس کی تنخواہ14170کو بڑھا کر17380کرنا اور مستقل ملازمین کی طرز پر پی ایف ہیلت کارڈز اور ہاؤزنگ کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔

Sanitation workers' strike in Telangana enters fifth day

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں