سپریم کورٹ ک نئی بنچ یعقوب میمن کی درخواست کی سماعت کرے گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-29

سپریم کورٹ ک نئی بنچ یعقوب میمن کی درخواست کی سماعت کرے گی

نئی دہلی
آئی اے این ایس
چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس ایچ ایل دتو چہار شنبہ کو ایک نئی بنچ تشکیل دیں گے جو1993کے ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کے خاطی یعقوب میمن کی درخواست کی سماعت کرے گی۔ میمن نے30جولائی کو مقرر اپنی پھانسی روکنے اور پروانہ موت کالعدم کرنے کی اس بنیاد پر گزارش کی ہے کہ قانونی چارہ جوئی کا اس کا آخری اختیار ختم ہونے سے پہلے اسے جاری کردیا گیا ۔ چیف جسٹس دتو نے کہا کہ میں کل ایک بنچ تشکیل دوں گا ۔ اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے انہیں بتایا کہ قبل ازیں دن میں بنچ کی رائے منقسمہ رہی۔ یعقوب میمن کی جانب سے حاضر ہوتے ہوئے سنیئر وکیل راجو رامچندرن نے چیف جسٹس دتو سے گزارش کی کہ وہ میمن کی جمعرات کو مقرر پھانسی کے خلاف حکم التوا جاری کریں تاہم عدالت نے ان کی اس درخواست پر کوئی حکم جاری نہیں کیا۔ قبل ازیں سپریم کورٹ کے ججس انیل آردوے اور کورین جوزف کی رائے مختلف رہی۔ جسٹس دوے نے میمن کی درخواست خارج کردی لیکن جسٹس کورین نے کیوریٹیو ینیشن کی سماعت کرنے والی بنچ کی ہیئت میں نقص تلاش کیا اور انہوں نے 30اپریل کو ٹاڈا عدالت کا جاری کردہ پروانہ موت روک دیا۔ جسٹس کورین نے کہا کہ سپریم کورٹ کے قواعد کے مطابق بنچ تشکیل پانے کے بعد اس کیس پر از سر غور ہونا چاہئے ۔ ججس نے بعد ازاں معاملہ چیف جسٹس ایچ ایل دتو سے رجوع کردیا۔

Supreme Court bench split over Yakub Memon's plea

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں