پنجاب و ہریانہ کے چیف منسٹروں کے ساتھ اجلاس کی منسوخی بد قسمتی - پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-30

پنجاب و ہریانہ کے چیف منسٹروں کے ساتھ اجلاس کی منسوخی بد قسمتی - پاکستان

نئی دہلی
ایجنسیاں
پاکستان نے منگل کے دن پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط کی چیف منسٹر ان پنجاب ، ہریانہ کے ساتھ اجلاس کی منسوخی کو بد قسمتی قرار دیا۔ یہ بد قسمتی کہ ہائی کمشنر کو چندی گڑھ کا دورہ منسوخ کرنا پڑا، جب کہ چیف منسٹر ان پنجاب اور ہریانہ اسے منسوخ کردیا۔ پاکستان ہائی کمشنر کے ترجمان نے یہ بات بتائی ۔ ساتھ ہی امور وزارت خارجہ نے بھی تاخیر سے دورہ کی اجازت دی جبکہ اس میں ان کے ساتھی عہدیداروں کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی ۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل نے پاکستان ہائی کمشنر عبدالباسط کے ساتھ ملاقات کو گرداسپور میں دہشت گرد حملہ کے باعث جس میں سات افراد ہلاک ہوئے تھے کہ وجہ سے منسوخ کردیا ۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ ایم ایل کھتر نے بھی عبدالباسط کے ساتھ ملاقات اور چندی گڑھ دورہ کو منسوخ کردیاجس پر پاکستان کے ہائی کمشنر نے اپنا دورہ منسوخ کردیا۔ ایک سوال کے جواب میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اس اجلاس کو دہشت گرد حملے کے باعث منسوخکیا گیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں