مانسون اجلاس - جارحانہ رخ اختیار کرنے حکومت کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-20

مانسون اجلاس - جارحانہ رخ اختیار کرنے حکومت کا فیصلہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
آنے والے مانسون اجلاس کی دھن طے کرتے ہوئے بی جے پی نے آج فیصلہ کیا کہ سشما سوراج ، وسندھرا راجے اور شیو راج سنگھ چوہان سے متعلق تنازعات پر مدافعانہ رخ کے بجائے پارلیمنٹ میں جارحانہ موقف اختیار کیا جائے ۔ توقع ہے کہ پارلیمنٹ اجلاس میں ان مسائل پر ہنگامے ہوں گے ۔ بی جے پی سربراہ امیت شاہ نے اپنے مختلف پارٹی رفقاء بشمول ارون جیٹلی ، سشما سوراج ، سمرتی ایرانی ، روی شنکر پرساد اور پیوش گوئل کے علاوہ پارٹی ترجمانوں کے ساتھ حکمت عملی اجلاس منعقد کئے جن میں راجستھان کی چیف منسٹر وسندھرا راجے بھی موجود تھیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے این ڈی اے کے تمام شرکاء کا پہلا اجلاس کل طلب کیا ہے تاکہ اپوزیشن کے وار کو ناکام بنانے کی حکمت عملی پرغور کیاجائے ۔ اس سے اشارہ ملتا ہے کہ پارلیمنٹ میں مودی حکومت کو چیلنجس کا سامنا ہے ۔ مودی نے جمعرات کے دن مانا تھا کہ پارلیمنٹ میں مقابلہ ہوگا ۔ بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے کو لوک سبھا میں مکمل اکثریت حاصل ہے ۔ لیکن ایوان بالا راجیہ سبھا میں کانگریس سب سے بڑی جماعت ہے اور حکومت کے پاس عددی طاقت نہیں ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں