بہار اسمبلی الیکشن میں نتیش کمار کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں - سی پی آئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-29

بہار اسمبلی الیکشن میں نتیش کمار کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں - سی پی آئی

پٹنہ
پی ٹی آئی
چھ جماعتی بایاں بازو محاذ بہار اسمبلی الیکشن میں نتیش کمار زیر قیادت سیکولر اتحاد کا ساتھ نہیں دے گا وہ 7ستمبر کو مشترکہ منشور جاری کرے گا۔ سی پی آئی نے آج یہ بات کہی ۔ پارٹی جنرل سکریٹری گروداس گپتا نے کہا کہ6بائیں بازو جماعتوں کا ہمارا محاذ نتیش کمار زیر قیادت سیکولر اتحاد سے الیکشن کے لئے کوئی مفاہمت نہیں کرے گا۔ وہ علیحدہ الیکشن لڑے گا اور ہمارا مشترکہ منشور7ستمبر کو جاری ہوگا ۔ داس گپتا جنہوں نے پارٹی کے قومی سکریٹری امریندر کمار کے ساتھ پٹنہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کی، کہا کہ بائیں بازو جماعتیں مل بیٹھیں گی اور243رکنی بہار اسمبلی کی نشستوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال کریں گی۔

No truck with Nitish-led secular alliance for Bihar polls: CPI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں