آسام کے اسلامی ورثہ پر دستاویزی فلم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-01

آسام کے اسلامی ورثہ پر دستاویزی فلم

نئی دہلی
پی ٹی آئی
آسام میں اسلامی ورثہ کے کلیدی پہلو جیسے مسلمانوں کی آمد، حملے اور مابعد حملے اقدامات ، بستیوں کا قیام اور اہوم بادشاہوں کے دور میں ہجرت، کا ایک نئی دستاویزی فلم میں احاطہ کیا گیا ہے ۔ عبدالماجد کی زیر ہدایت بنی یہ فلم اندرا گاندھی نیشنل سنٹر فارآرٹس(آئی جی این سی اے) کے "عقیدت کے رنگ سیریز" کا ایک حصہ ہے۔ ابو ناصر سعید احمد نے اس کی اسکرپٹ لکھی ہے جو شمال مشرق میں اسلامی ورثہ کے زیر عنوان ان کی ریسرچ پراجکٹ کا ایک حصہ ہے ۔ اس فلم میں صوفی سنتوں کی زندگیوں ، اسلامی اداروں ، اختراعی ورثہ، لوک گیت اور آسام کی اختراعی روایات پر نظر ڈالی گئی ہے ۔

Documentary film on Assam's Islamic heritage

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں