متنازعہ جزائر پر چین کی فوجی تنصیبات کی تعمیر میں شدت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-04

متنازعہ جزائر پر چین کی فوجی تنصیبات کی تعمیر میں شدت

واشنگٹن
رائٹر
ایک بین الاقوامی ادارہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے جنوبی چینی سمندر میں تعمیر کئے جانے والے مصنوعی جزائر پر فوجی تنصیبات کی تعمیر تیز کردی ہے ۔ ایشیا میری ٹائم ٹرانسپیرنسی انیشی ایٹو نامی تنظیم نے کہا ہے کہ جزائر کی تازہ ترین سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہورہا ہے کہ چین نے ایک جزیرہ پر رن وے بھی تعمیر کرلیا ہے ۔ تنظیم کے مطابق مذکورہ رن وے تین ہزار میٹر طویل ہے اور اس کی طوالت سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے چین کی فضائی فوج کے زیر استعمال تمام طیارے بہ آسانی استعمال کرسکتے ہیں ۔ تنظیم نے انٹر نیٹ پر جاری کردہ اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ چینی فوج نے اسی جزیرہ پر دو ہیلی پیاڈ تعمیر کرنے کے علاوہ دس کے قریب سیٹلائٹ اینٹینا اور ایک راڈارٹاوربھی نصب کردیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق چین نے یہ تمام فوجی تنصیبات جس جزیرہ پر تعمیر کی ہیں وہ تقریبا2۔5اسکوائر کلو میٹر رقبہ پر پھیلا ہوا ہے جس پر ایک بندر گاہ بھی تعمیر کی جارہی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر تعمیر بندر گاہ پر عارضی طور پر9 برتھس بنائی گئی ہیں جہاں ممکنہ طور پر چینی بحریہ کے جہاز لنگر اندازہوسکیں گے ۔ فیری کراس ریف ، نامی یہ جزیرہ 7اسپریٹلے جزائر میں شامل ہے جنہیں چین اپنی ملکیت گردانتا ہے اور ان میں بعض پر اپنی فوجی تنصیبات تعمیر کررہا ہے ۔ چینی فوج ان جزائر کی حدود میں اضافہ کے لئے ان سے متصل سمندر میں بھی تعمیرات کررہی ہے ۔ خطہ کے دیگر ممالک فلپائن، ویتنام، ملائشیا ، برونائی اور تائیون بھی جنوبی چینی سمندر کے بعض حصوں کی ملکیت کے دعویدار ہیں لیکن چین3۔5ملین اسکوائر کلو میٹر پر پھیلے اس علاقہ کا تقریبا بلا شرکت غیرے ملکیت کادعوٰی کرتا ہے ۔ ان ممالک کی حکومتوں کا موقف ہے کہ متنازعہ علاقہ میں چین کی جانب سے اپنی فوجی تنصیبات کی تعمیرکا مقصد علاقہ کی ملکیت پر اپنے دعوے کوفوجی موجودگی او ر زور زبردستی منوانا ہے ۔ جنوبی چینی سمندر قدری وسائل اور زیر آب تیل اور گیس کے ذخائر سے مالا ہے اور ایک اہم تجارتی راہ گزر ہے ۔ حال ہی میں چین نے اعلان کیا تھا کہ اس نے جنوبی چینی سمندر میں اسپریٹلے کے جزائر کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا ہے لیکن یہ واضح نہیں خہ چین کا اشارہ کن تعمیرات کی جانب تھا۔

China proceeds with building artificial islands on reefs claimed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں