دنیا بھر میں عالمی یوم آبادی منایا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-12

دنیا بھر میں عالمی یوم آبادی منایا گیا

نیویارک
رائٹر
اقوام متحدہ کے تحت آبادی کا عالمی دن آج دنیا بھر میں منایا گیا ۔ رواں سال اس دن کو ان لوگوں سے منسوب کیا گیا ہے جو جنگوں ، تنازعات اور آفات کے باعث بے گھر ہوچکے ہیں ۔ بڑھتی ہوئی آبادی نے حکومتوں اور عوام کے لئے کئی چیلنج پیدا کئے ہیں ۔ جن میں ماحولیاتی تبدیلیاں ، خوراک انفراسٹرکچر اور دیگر مسائل شامل ہیں ۔ ان مسائل سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے تحت ہر سال11جولائی کو آبادی کا عالمی دن منایاجاتا ہے ۔ رواں سال اس دن کا موضوع ہنگامی صورتحال میں غیر محفوظ آبادیاں ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون نے کہا کہ تنازعات اور آفات کے باعث تقریبا 6کروڑ افرادبے گھر ہوچکے ہیں ۔ ان میں خواتین اور کمسن لڑکیاں زیادہ متاثر اور غیر محفوظ ہیں ۔

Nations Mark World Population Day on Saturday 11th July

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں