بہار کے کونسل انتخابات میں این ڈی اے کو زبردست کامیابی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-11

بہار کے کونسل انتخابات میں این ڈی اے کو زبردست کامیابی

پٹنہ
یو این آئی
بہار قانون ساز کونسل کے مقامی اداروں کے کوٹے کی24نشستوں کے لئے ہوئے انتخابات میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے نے بر سر اقتدار جنتادل متحدہ اتحاد کو بھاری نقصان پہنچایا ہے اور اب تک اعلان18نشستوں کے نتائج میں سے10نشستوں پر جیت حاصل کرلی ہے ۔ ریاستی انتخابی دفتر کے مطابق اب تک اعلان18سیٹوں میں سے بی جے پی نے تنہا دس نشستیں اور لوک جن شکتی پارٹی نے ایک نشست پر جیت حاصل کرلی ہے ، جب کہ این ڈی اے کے چار امید آگے چل رہے ہیں ۔ وہیں بر سر اقتدار جے ڈی یو اور اس کے اتحادیوں کو چھ سیٹ ہی ملی ہے جب کہ ایک نشست پر آزاد نے قبضہ کیا ہے۔ جے ڈی یو نے تین، راشٹریہ جنتادل نے دو اور کانگریس نے ایک سیٹ پر جیت حاصل کی ہے ۔ اب تک اعلان کے نتائج میں سے بی جے پی نے کٹہیار ، دربھنگہ، سیوان، اورنگ آباد ، روہتاس ، سار، گوپال گنج، سمستی پور، پورنیہ اور مشرقی چمپارن جب کہ لوک جن شکتی پارٹی نے سہرہ سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ حکمراں جے ڈی یو کا امید وار نواد، نالندہ اور مظفر پور ، آر جے ڈی کا بھوجپور اور سیتا مڑھی اور کانگریس مغربی چمپارن میں فاتح ہوا ہے ۔ جے ڈی یو اتحاد کے تین امید وار برتری بنائے ہوئے ہیں۔ پٹنہ سے آزاد امید وار ریت لال یادو انتخابات جیت گئے ہیں ۔ مسٹر یادو کو آر جے ڈی سے نکالے گئے رکن پارلیمنٹ اجیش رنجن عرف پپو یادو کی حمایت حاصل تھی۔ خیال رہے کہ گزشتہ انتخابات میں مقامی بلدیاتی کوٹے سے کونسل کی ان24نشستوں میں سے15نشست پر حکمراں جے ڈی یو، تین پر راشٹریہ جنتادل، پانچ پر بی جے پی اور ایک سٰت پر آزاد امید وار کا قبضہ تھا۔

BJP-led NDA is leading in the 24 seats of the Bihar Legislative Council elections

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں