یمن میں ماہ رمضان کے آخر تک جنگ بندی - اقوام متحدہ کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-07-11

یمن میں ماہ رمضان کے آخر تک جنگ بندی - اقوام متحدہ کا اعلان

دبئی
یو این آئی
اقوام متحدہ نے یمن میں انسانی بنیاد پر غیر مشروط جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، جو رمضان کے اختتام تک بحال رہے گی۔ عارضی جنگ بندی کا آغاز جمعہ کی نصب شب سے ہوگا۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے گزشتہ روز دیر شام کو ایک بیان میں کہا ہے کہ سکریٹری جنرل یمنی تنازعہ کے تمام فریقوں کی جانب سے غیر مشروط طور پر جنگ بندی کی پاسداری کے وعدوں کے منتظر ہیں ۔ اس کا آغاز بروز جمعہ10جولائی کی نصف شب11:59پر ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ غیر مشروط جنگ بندی کے وقفے کے دوران یمن میں تمام متاثرہ افراد تک انسانی امداد بہم پہنچانا بہت ضروری ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ سکریٹری جنرل بان کی مون کو یمنی صدر عبد ربہ منظور ہادی کی حکومت اور حوثی ملیشیہ نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد شیخ احمد کے ذریعہ جنگ بندی کی پاسداری کی یقین دہائی کرائی ہے اور یہ جنگ بندی رمضان المبارک کے اختتام تک قائم رہے گی ۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے ایک ہفتہ قبل یمن میں تیسرے درجے کی انسانی ایمر جنسی کا اعلان کیا تھا ، جس کا مطلب ہے کہ ملک کی نصف سے زیادہ آبادی کو غذائی بحران کا سامنا ہے ۔ یمن کی کل آبادی کا80فیصد یعنی اکیس کروڑ دس لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ہنگامی بنیاد پر امداد کی ضرورت ہے ۔ یمن کی جلا وطن حکومت نے ایک روز قبل ہی مشروط طور پر جنگ بندی پر آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے اس پر آئندہ چند روز میں عمل در آمد کا آغاز ہونے کی امید ظاہرکی تھی۔ سعودی دارالحکومت الریاض میں یمنی حکومت کے ترجمان راجح بادی نے ایک بیان میں کہا کہ یمنی حکام نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میںجنگ بندی پر عمل درآمد کے لئے تیار ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ صدر عبد ربہ منصور ہادی نے اس جنگ بندی کے لئے بعض شرائط رکھی ہیں ۔ ان میں سے ایک شرط یہ ہے کہ حوثی ملیشیہ اپنے زیر حراست قیدیوں کو رہا کردے اور وہ اس کے اتحادی ان چار صوبوں سے نکل جائیں ، جہاں اس وقت وہ مقامی گروپوں سے لڑرہے ہیں ۔

Yemen crisis: UN says humanitarian pause to start on Friday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں