شیعہ عالم مولانا کلب جواد لکھنؤ میں گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-17

شیعہ عالم مولانا کلب جواد لکھنؤ میں گرفتار

لکھنو
آئی اے این ایس
شیعہ عالم کلب جواد کو پیر کے روز گرفتار کرکے لکھیم پور جیل بھیج دیا گیا ۔ وہ مظاہرین کی قیادت کی کوشش کررہے تھے ۔ شیعہ رہنما، شیعہ وقف بوڈ کے چیرمین وسیم رضوی کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے بڑا امام باڑہ سے حضرت گنج تک مارچ کی قیادت کررہے تھے ، لیکن پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ انہوں نے اتوار کے روز مارچ کا اعلان کیا تھا۔ پیر کی صبح سے ہی صورت حال انتہائی کشیدہ تھی کیونکہ معروف شیعہ رہنما نے اعلان کیا تھا کہ وہ اور ان کے حامی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں دیں گے ۔ ضلع کے سینئر عہدیداروں نے انہیں منانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے منصوبے پر اٹل تھے۔شیعہ مظاہرین میں سینکڑوں خواتین بھی شامل تھیں ۔ جو وزیر اقلیتی امور اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بلند کررہی تھیں۔ مظاہرین کو گرفتار کر کے100سے زائد بسوں میں ریاست بھر کی مختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیا ۔ جواد اعظم خان کے حمایت یافتہ وسیم رضوی کے تقرر کے خلاف28مئی سے احتجاج کررہے ہیں ۔ کم و بیش ایک ہفتہ قبل شہر کے بڑے اور چھوٹے امام باڑوں کو خاتون مظاہرین نے مقفل کردیا تھا لیکن عہدیدار صورت حال پر قابو پانے میں ناکام رہے نتیجتاً پیر کی صبح رہنما کی گرفتاری عمل میں آئی۔

Shia cleric Maulana Kalbe Jawad courted arrest in Lucknow

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں