سرخ صندل سے متعلق جامع قومی پالیسی کی وکالت - ماحولیاتی ادارہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-06-15

سرخ صندل سے متعلق جامع قومی پالیسی کی وکالت - ماحولیاتی ادارہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
بڑے پیمانے پر سرخ صندل لکڑی کا سرقہ اور اسمگلنگ غیر مجاز طور پر کیے جانے کے پیش نظر ایک ماحولیاتی ادارے نے قیمتی لکڑی کے اقسام کے تحفظ کے لئے جامع قومی پالیسی کی وکالت کی ہے ۔ پودوں اور جانوروں کے تحفظ سے متعلق عالمی نیٹورک ٹریفک نے بتایا کہ سرخ صندل سے متعلق موجودہ پالیسی ناکام ہوگئی ہے ۔ پالیسی کی تدوین انتہائی اہم ہے کیونکہ قیمتی لکڑی کو بچانا ضروری ہے اور اس کی تجارت کو کئی گوشوں سے خطرات کا سمنا ہے۔ ایک جامع پالیسی سرخ صندل کے تحفظ کے لئے ضروری ہے۔ فی الحال موجودہ پالیسی ایسا لگتا ہے کہ خامیوں سے پر ہے ۔ کئی مواقع پر صورتحال تنازعہ کا شکار ہوگئی ہے۔ ٹریفک کے صدر نشین شیکھر کمار نیرج نے یہ بات بتائی ۔ آندھرا پردیش کے اضلاع چتور ، کڑپہ، اننت پور، کرنول، پرکاشم اور نیلور کے علاوہ ٹاملناڈو کے ضلع چیگل پیٹواور کرناٹک وکیرالہ میں کہیں کہیں سرخ صندل کے علاوہ ساگوان کے اقسام پائے جاتے ہیں ۔ یہ لکڑی انتہائی قیمتی ہوتی ہے۔ اس کی قیمت میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے ۔ ایک رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ جاپان اور چین میں اس لکڑی کے اقسام کا بڑے پیمانے پر استعمال کیاجاتا ہے ۔ حالیہ دور تک بھی ہندوستان میں گھریلو سطح پر اس کی تجار ت کے بارے میں معلومات نہیں تھے ۔ ایورویدک ادویات میں اس کا استعمال بڑے پیمانے پر ہوتا ہے ۔ اس کا انکشاف حال ہی میں ہوا ہے ۔ عالمی تجارت میں اس کا اہم رول ہے ۔ گھریلو سطح پر پالیسیوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور ان کی تدوین بیرونی ممالک کے قوانین کی مطابقت سے ہونی چاہئے تاکہ نباتات و حیوانات کے ایسے انواع جن کو خطرہ لاحق ہے بچایاجاسکے ۔ سرخ صندل اور اس کی اقسام کے تحفظ کے لئے ایک واضح اور جامع قومی سطح کی پالیسی متعلقہ قوانین کو پیش نظر رکھتے ہوئے بنائی جانی چاہئے ۔ چین میں فرنیچر کی تیاری میں سرخ صندل کی بہت زیادہ مانگ ہے ۔ ملک کی فی کس آمدنی اور گھریلو خام پیداوار کے اشاریہ پر بھی اس لکڑی کی اسمگلنگ کا اثر پڑ سکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرخ صندل میں نیو کلیر تابکاری شعاعوں کو جذب کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے جس کے باعث چینی قومیت رکھنے والے اپنے پرس میں سرخ صندل کے ٹکڑے رکھتے ہیں جس کے باعث اس کی طلب میں اضافہ ہوا ہے ۔

national policy advocacy regarding Red sandalwood smuggling

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں