یواین آئی
تلنگانہ کے وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے آج الزام لگایا کہ حکومت آندھرا پردیش تلنگانہ میں آبپاشی پراجکٹس بشمول پلیمرو، رنگا ریڈی لفٹ اری گیشن پراجکٹ کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہے ۔ انہوں نے یہ جاننا چاہا کہ آیا ریاست کے تلگو دیشم پارٹی قائدین مرکز سے پراجکٹ کے خلاف آندھر اپردیش کے وزیر آبپاشی اوما مہیشور راؤ کی شکایت کرنے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے ۔ انہوں نے مرکز کے واٹر کمیشن سے تلنگانہ کے خلاف شکایت کرنے آندھرا پردیش حکومت کے حق کے بارے میں سوال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا یہ اقدام ریاست کی تنظیم جدید کے قانون کے خلاف عمل ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ آندھرا پردیش کی جانب سے پراجکٹس کی خلاف ورزی کا مطلب یہ ہے کہ اے پی حکومت پراجکٹس میں رکاوٹپید اکرنا چاہتی ہے جب کہ حکومت تلنگانہ نلگنڈہ میں فلورائڈسے متاثرہ عوام اور محبوب نگر میں خشک سالی سے متاثرہ عوام کے مفاد کے لئے جنگی خطوط پر ان پراجکٹس کو پورا کرنا چاہتی ہے ۔
Telangana, Andhra Pradesh slug it out over irrigation
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں