دمام میں شیعہ مسجد کے باہر خود کش دھماکہ - 4 جاں بحق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-30

دمام میں شیعہ مسجد کے باہر خود کش دھماکہ - 4 جاں بحق

ریاض
رائٹر
سعودی عرب کے شہر دمام میں حکام کے مطابق شیعہ مسلمانوں کی ایک مسجد کے باہر خود کش حملہ میں چار افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب میں ایک ہفتہ کے دوران یہ اپنی نوعیت کا دوسرا حملہ ہے ۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملہ آور مسجد کو نشانہ بنانا چاہتا تھا جسے ناکام بنادیا گیا ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق سیکوریٹی اہلکار مسجد کے قریب کھڑی ایک مشکوک گاڑی کے قریب گئے تو اس میں زو ر دھار دھماکہ ہوا جس سے چار افراد جاں بحق ہوگئے اور قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ترجمان کے مطابق مہلوکین ہونے والوں میں مبینہ حملہ آور بھی شامل ہے ۔ اس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ دھماکہ میں استعمال ہونے والی کار کا ڈررائیور تھا ۔ ترجمان کے مطابق حملہ آور مسجد العنود میں جمعہ کی نماز کے وقت نمازیوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ اس سے قبل حملے کے وقت مسجد میں موجود ایک شخص نے روئٹرز بتایا کہ وہ اپنے خاندان کے ہمراہ مسجد کے قریب سے گزر رہے تھے کہ انہیں زور دار دھماکہ سنائی دیا۔ ان کا کہنا تھاکہ انہیں مسجد کے ایک اہلکار نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے اس وقت اپنے آپ کو اڑا دیا جب اس کو عمارت میں داخل ہونے سے روکا گیا جس کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں حملہ آور سمیت ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ایک اور عینی شاہد کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ایک راہگیر بھی جاں بحق ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد سوشل میڈیا پر مبینہ خود کش حملہ آور اور جائے وقوعہ کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں جن میں مسجد کے باہر کار پارکنگ کی جگہ سے دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے ۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر دھماکے کے وقت مسجد کے اندر کے مناظر کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جارہی ہے ۔ اس حملے کے بعد سیکوریٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ بعد میں ملی اطلاعات کے مطابق حملہ آور برقعہ میں ملبوس تھا ۔ حملہ آور کی شناخت ابوجندل اجزراوی کی حیچیت سے کی گئی ہے ۔ داعش نے فیس بک پر اس شخص کی تصویر ڈال کر اسے خلافت کا سپاہی قرار دیتے ہوئے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں