نظام آباد عادل آباد میں درجہ حرارت 45 ڈگری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-20

نظام آباد عادل آباد میں درجہ حرارت 45 ڈگری

حیدرآباد
یو این آئی
ریاست کے عوام ایک طرف آئندہ ماہ آنے والے جنوب مشرقی مانسون کا شدت کا انتظار کررہے ہیں وہیں پچھلے24گھنٹوں کے دوران ریاست تلنگانہ کے کئی مقامات پر درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست کے کئی مقامات پر40ڈگری سلسیس سے زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ نظام آباد اور عادل آباد میں سب سے زیادہ45اور راما گنڈم میں44ڈگری سلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے اعلامیہ میں آج یہ بات بتائی گئی ۔ شہر حیدرآباد میں درجہ حرارت41ڈگری سلسیس ریکارڈ کی اگیا ۔ ریاست آندھرا پردیش میں بھی گرمی کا قہر جاری ہے ۔ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ریاست کے کئی مقامات پر درجہ حرارت معمول سے2تا3ڈگری سلسیس زائد ریکارڈ کیا گیا ۔ ریاست کے عوام گرمی سے سخت پریشان ہیں اور اس سے چھٹکارا پانے کے لئے برقی بلز کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے گھروں میں ایر کنڈیشنس اور کولرس کا استعمال کررہے ہیں ۔ سائیکلون وارننگ سنٹر (سی ڈبلیو سی) کے ترجمان نے بتایا کہ شمالی ساحلی آندھرا کی پٹی سریکلا کلم ، وجیا نگر، وشاکھا پٹنم ، مشرقی و مغربی گوداوری کے اضلاع کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے ۔ معمر افراد، تاجر، ملازمین، موٹر سائیکل راں اور دیگر افراد گرمی سے پریشان ہیں۔ کئی افراد کو اپنے سروں پر رومال، بیاگس اور دیگر چیزیں اوڑھے ہوئے دیکھا گیا اور اس موسم میں چھتریوں کا استعمال بھی عام ہوتا جارہا ہے ۔ مشروبات ، آئسکریمس اور دیگر کولڈرنکس کا کاروبار عروج پر ہے ۔ شام میںہی گرمی سے کچھ راحت مل رہی ہے ۔ وشاکھا پٹنم ایر پورٹ پر اعظم ترین درجہ حرارت37ڈگری سلسیس ریکارڈ کیاگیا جب کہ والیٹیر میں درجہ حرارت35ڈگری سلسیس تھا۔ آئندہ چند دنوں تک موسم میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئے گی۔

Nizamabad sizzles at 46.1 degree Celsius

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں