مرسی کی سزائے موت کا مسئلہ - ترکی اقوام متحدہ سے رجوع کرے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-20

مرسی کی سزائے موت کا مسئلہ - ترکی اقوام متحدہ سے رجوع کرے گا

انقرہ
آئی اے این ایس
مصر کے سابق صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمون کے106حامیوں کی سزائے موت کے فیصلے کو ترکی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن سے رجوع کرے گا ۔ ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم کالین نے پیر کے روز یہ بات کہی۔ کالین نے پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا کہ’پہلے ہم سعودی عرب، قطر اور دیگر خلیجی ممالک سے اس ضمن میں مشاورت کریں گے ۔ ہم بین الاقوامی اقدامات کے لئے موجودہ میکنازمز کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ بہت جلد ضروری اقدامات کرنے کا ہمارا منصوبہ ہے اور سب سے پہلے اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کمیٹی سے رجوع کیاجائے گا۔ زنہوا نے کالین کے حوالے سے کہا کہ ہم مصری انتظامیہ سے فیصلے کو منسوخ کرنے کی اپیل کرتے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ یہ سزائیں اور ان پر عمل مشرق وسطیٰ کو مزید شورش سے دوچار کردیگا ۔ بین الاقوامی برادری سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ان سزاؤں کے خلاف زیادہ سخت رد عمل ظاہر کریں۔ ہفتہ کے روز عدالت نے مصر کے معزول اسلام پسند صدر محمد مرسی اور دیگر106ملزمین کو2011کی بغاوت کے دوران جیل سے اجتماعی فرادی میں ان کے ملوث ہونے پر سزائے موت سنائی تھی ۔ مرسی پر25جنوری2011کے انقلاب کے دوران جو سابق صدر حسنی مبارک کی معزولی کا سبب بنا تھا، ملکی اور غیر ملکی عسکریت پسندوں کی مدد سے جیل توڑ کر فرار ہونے کا بھی الزام ہے ۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے ہفتہ کے روز مرسی کی سزائے موت پر مصر کی مذمت کی تھی۔ اردغان نے کاہ تھا کہ کہ مصر قدیم مصر کی جانب لوٹ رہا ہے ۔ افسوس کی بات ہے کہ مغرب نے اب بھی(مصری صدر عبدالفتاح )السیسی کی بغاوت پر چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ۔ واضح رہے کہ اردغان مرسی کے زبردست حامی ہیں اور جولائی2013میں فوج کی جانب سے مرسی کو معزول کئے جانے کے بعد سے ترکی اور مصر کے تعلقات میں تلخی آگئی ہے ۔

Egypt death sentences worry U.S., U.N., Turkey

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں