سی ای او مائیکرو سافٹ ستیہ ناڈیلا سے تلنگانہ وزیر آئی ٹی کے ٹی آر کی ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-20

سی ای او مائیکرو سافٹ ستیہ ناڈیلا سے تلنگانہ وزیر آئی ٹی کے ٹی آر کی ملاقات

KTR-meets-Microsoft-CEO-Satya-Nadella
حیدرآباد
آئی اے این ایس
تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی کے تارک راما راؤ نے مائیکرو سافٹ کے چیف اگزیکٹیو آفیسر( سی ای او) ستیہ ناڈیلا سے ریڈ مانڈ امریکہ میں سافٹ ویئر ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی ۔ کے ٹی آر۔ امریکی صنعتکاروں کو نئی ریاست تلنگانہ مین سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے لئے امریکہ کے دورہ پر ہیں ۔ انہوں نے ستیہ ناڈیلا سے مختلف امورمیں تعاون کی بابت بات چیت کی ۔ راؤ نے ناڈیلا سے کواہش کی کہ وہ ریاست تلنگانہ میں کمپنی کو وسعت دیں ۔ وزیر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مائیکرو سافٹ کے ہیڈ کوارٹر میں ناڈیلا سے مختلف مسائل پر تعاون فروغ کے سلسلہ میں خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں ناڈیلا نے سی ای او کے عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد دورہ حیدرآباد کے موقع پر چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی تھی ۔ پی ٹی آئی کے بموجب ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے جو دو ہفتہ کے دورے پر امریکہ میں ہیں ، سی سی او مائیکرو سافٹ ستیہ ناڈیلا سے ملاقات کی۔ وزیر آئی ٹی نے ناڈیلا کو حکومت کی نئی صنعتی پالیسی اور نئے صنعتوں کی منظوری سے متعلق سنگل ونڈو طریقہ کار سے واقف کرایا ۔ انہوں نے ریاست میں ٹی ہب اورTASKکے لئے کیے جارہے اقدامات کو تفصیل سے بتایا۔ سرکاری صحافتی اعلامیہ میں آج یہ بات بتائی گئی ۔ اس دوران مختلف شعبوں میں مائیکرو سافٹ اور حکومت تلنگانہ کے مابین تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں وزیر آئی ٹی نے حیدرآباد نژاد ناڈیلا کو بیدری کرافٹ کا چار مینار ماڈل بطور تحفہ پیش کیا اور بعد ازاں وزیر اور آئی ٹی محکمہ کے وفد نے امیزان کیمپس کا دورہ کیا اور امیزان کے مختلف اعلیٰ عہدیداروں و ذمہ داروں سے ملاقات کی ۔ امیزان ٹیم نے حکومت تلنگانہ کے مثبت پہل کے اقدامات کی ستائش کی اور کہا کہ وہ حکومت تلنگانہ کے ساتھ شراکت داری کو برقرار کھتے ہوئے مستقبل میں مزید اقدامات کریں گے ۔ وزیر آئی ٹی کے ٹی آر نے چیف آف اسٹاف سیٹلی میٹرو پالیٹن چیمبر اینڈ کامرس ایرک اسنفیلڈ سے ملاقات کی ۔ قبل ازیں کے ٹی آر نے سیٹلی میں مختلف تنظیموں کی جانب سے منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ پروگرام میں شرکت کی ۔ یہ پروگرام بیلیو لائبریری میں منعقد کیا گیا ۔ شرکائے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت بنیادی سہولتوں جیسے پینے کا پانی ، برقی، تعلیم اور صحت کے امور پر اولین ترجیح دے رہی ہے ۔

KTR meets Microsoft CEO Satya Nadella

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں