یو این آئی
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ، مدراس ایک بار پھر تنازع میں پھنس گئی ہے ، جہاں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف منافرت پھیلانے کے الزام میں ایل طلبا گروپ امبیڈ کر، پریاراسٹڈی سرکل(اے پی ایس سی) کی مسلمہ حیثیت ختم کردی گئی ہے ۔ آئی آئی ٹی مدراس نے اس سلسلے میں وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کی طرف سے ایک شکایت موصول ہونے کے بعد طلبہ کے اسٹڈی گروپ پر پابندی لگادی ہے ۔ وزارت برائے فروغ انسانی وسائل نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ یہ مذکورہ طلبا گروپ معزز وزیر راعظم نریندر مودی کے خلا ف نفرت پھیلانے میں ملوث ہے۔ مرکزی وزارت کی طرفسے اس سلسلے میں توجہ مبذول کرائے جانے پر آئی آئی ٹی ادارہ نے مذکورہ طلبہ گروپ کی مسلمہ حیثیت ختم کرتے ہوئے اس کے خلافاس بنیاد پر پابندی لگادی ہے کہ اس اسٹڈی گروپ نے مراعات کا غلط استعمال کیا ہے اور اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔دریں اثناء این ایس یو آئی نے آج ایچ آر ڈی منسٹر کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کرکے دھرنا دیا ۔ مظاہرین نے دھرنے میں نعرے لگائے اور مرکزی وزارت کے سر کلر کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ دریں اثناء امبیڈ کر، پیری یار اسٹڈی سرکل کے طلباء کے خلاف آئی آئی ٹی مدراس کے ذریعہ کی جانے والی کاروائی کی خبر کچھ اخباروں میں شائع ہوئی تھی ۔ آئی آئی ٹی مدراس کے ذریعہ کی گئی کارروائی ادارے کے رہنما خطوط کے مطابق کی گئی، انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت کا اسمیں صرف اتنا ہی رول تھا کہ وہ موصولہ شکایت کو آئی آئی ٹی مدارس کے ڈائرکٹر کو پہنچادے ۔ آئی آئی ٹی مدراس نے جو بھی کارروائی کی وہ اپنے ادارے کے طریق کار، ضوابط اور رہنما خطوط کے مطابق کی ۔ آئی آئی ٹی ادارے مکمل طور پر خود مختار ادارے ہیں اور معاملات پر اپنے رہنما خطوط اور طریق کار کے مطابق کام کرنے کے اہل ہیں ۔ آئی آئی ٹی مدراس نے29مئی2015کو مذکورہ معاملے پر میڈیا کو وضاحتی بیان دیا ہے ۔
IIT-Madras bans student group for criticising PM Modi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں