امبیڈکر کا ترانہ رنگ ٹون میں رکھنے پر ایک دلت نوجوان کا قتل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-23

امبیڈکر کا ترانہ رنگ ٹون میں رکھنے پر ایک دلت نوجوان کا قتل

شرڈی
پی ٹی آئی
مہاراشٹرا کے شہر شر ڈی میں ایک دلت نوجوان کو امبیڈ کر کا ترانہ اپنے موبائل کار نگ ٹون رکھنے پر مار مار ہلاک کردیا گیا ۔ پولیس نے21سالہ نوجوان کی گزشتہ ہفتہ ضلع احمد نگر میں ہوئی ہلاکت میں ملوث8کے منجملہ4افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ان میں سے دو کوگوا سے اور ایک کو پونا اور چوتھے کو خود شرڈی سے گرفتار کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ16مئی کو دوپہر دو بجے پیش آیا جب کہ نرسنگ کا طالب علم ساگر شیجوال ایک شراب کی دکان پر بیٹھا تھا کہ اس کا سل فون بجنے لگا، جیسے ہی اس میں امبیڈ کر سے متعلق ترانہ بجنے لگا جس میں دلتوں کے لئے امبیڈکر کے کام کی ستائش کی گئی تھی وہاں موجود8افراد نے اسے فون بند کرنے کے لئے کہا، بحث و تکرار کے بعد حملہ آوروں نے شراب کی بوتل سے ساگر پر حملہ کردیا اور اسے مکوں اور لاتوں پر رکھ لیا اس کے بعد اسے گھسیٹ پر باہر لے گئے اور موٹر سائیکل سے باندھ کر قریبی جنگل تک لے گئے ۔ بعد میں اس کی نعش شنگو ے موضع کے قریب پائی گئی۔ نعش پر بائیک سے کچللے جانے کے نشانات تھے ۔ پولیس کے مطابق اسے پتھر سے بھی کچلا گیا ۔ حملہ آور مراٹھا اور اوبی سی طبقات سے تعلق رکھتے ہیں ۔انہوں نے مبینہ طور پر کئی مرتبہ ساگر کی نعش پر موٹر سائیکل چلائی اور اسے مسخ کیا ۔ ساگر کا موبائل فی الحال لا پتہ ہے ۔ لیکن شراب کی دکان پر سی سی ٹی وی فوٹیج دستیاب ہوگیا۔ پولیس نے وشال کورے، روپیش واڈیکر ، ایس واڈیکر ، اور سنیل جادھو کے خلاف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا جب کہ4دیگر ملزمین فرار ہیں ۔

Dalit youth killed for keeping Ambedkar song as ringtone

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں