سیاسی جماعتوں کو قانون حق معلومات کے تحت لایا جائے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-05-20

سیاسی جماعتوں کو قانون حق معلومات کے تحت لایا جائے

نئی دہلی
پی ٹی آئی
جمہوری حقوق اور معلومات کے جہد کاروں نے آج ایک درخواست داخل کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے التجا کی کہ قومی اور علاقائی سیاسی جماعتوں کو عوامی عہدیدار قرار دیتے ہوئے انہیں قانون حق اطلاعات( آر ٹی آئی) کے تحت لایاجائے ۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی آمدنی اور اخراجات کی تفصیلات کو قانون شفافیت کے تحت کاآشکار کرنے کا پابند بنایاجائے ۔ اسوسی ایشن آف ڈیمو کریٹ ریفارمس کے بانی رکن پروفیسر جگدیپ ایس چوکار اور آر ٹی آئی کارکن سبھاش چندرا اگر وال نے سپریم کورٹ میں یہ درخواست پیش کرتے ہوئے مسلمہ علاقائی اور قومی سیاسی جماعتوں کی کارکردگی میں شفافیت اور احتساب لانے کی استددا کیا۔ درخواست گزاروں نے دعویٰ کیا کہ سیاسی جماعتوں کو عطیات کی شکل میں اور کارپوریٹس،ٹرسٹس اور انفرادی شخصیات کی جانب سے بڑی بڑی رقومات حاصل ہوتی ہیں جن کی صحیح تفصیلات پیش نہیں کی جاتیں ۔ بلا لحاظ عطیات کی رقومات اور ان کی تفصیلات کے عطیہ دہندگان ، انتخابی ٹرسٹوں کو عطیات فراہم کرتے ہیں ۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ سیاسی پارٹیوں کے ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کے حلقوں میں ان کا حلقہ اثر مضبوط ہوتا ہے ، دستور کی شق10کے تحت کسی بھی رکن اسمبلی یا رکن پارلیمنٹ پر یہ لازمی ہوتا ہے کہ وہ اپنی سیاسی پارٹی کی ہدایات کا احترام کریں ۔ پارٹی کے موقف کے احترام میں ناکامی پر انہیں نا اہل قرار دیاجاتا ہے ۔

Bring political parties under RTI Act: ADR files PIL in Supreme Court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں