اقوام متحدہ سکریٹری جنرل نے نیپال کے تباہ کن زلزلے پر دکھ کا اظہار کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-27

اقوام متحدہ سکریٹری جنرل نے نیپال کے تباہ کن زلزلے پر دکھ کا اظہار کیا

اقوام متحدہ
یو این آئی
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کیمون نے نیپال میں آئے شدید زلزلے میں بڑی تعداد میں لوگوں کے مارے جانے اور بھاری پیمانے پر ہوئی تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مسٹر مون نے اقوام متحدہ کی جانب سے کل جاری خصوصی بیان میں کہا ہم دکھ کی اس گھڑی میں نیپال اور پڑوسی ممالک کے ساتھ ہیں ۔ زلزلے کی وجہ سے نیپال میں مرنے والوں اور زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کی رپورٹ ہے۔ زلزلے سے بڑے پیمانے پر موت کا خدشہ ہے ۔ اس تباہی سے نیپال کے ثقافتی ورثے کو بھی کافی نقصان ہوا ہے ۔ مسٹر مون کے مطابق اقوام متحدہ نیپال میں بین الاقوامی امدادی اور بچاؤ کاموں میں مدد کررہا ہے ۔ اور امدادی کاموں میں تیزی لانے کی سمت میں قدم اٹھائے جارہے ہیں ۔ خیال رہے کہ نیپال میں کل آئے7۔9کی شدت کے زلزلے سے اب تک1800سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے ۔

UN chief Ban Ki-moon condoles deaths in Nepal earthquake

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں