تیس سال میں دنیا کے انتہائی ہلاکت خیز زلزلے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-27

تیس سال میں دنیا کے انتہائی ہلاکت خیز زلزلے

کھٹمنڈو
اے ایف پی
دنیا میں گزشتہ30سالوں میں آنے والے زلزلوں کی فہرست اس طرح ہے۔11اگست2012میں ایران کے شہر تبریز میں دو زلزلے کے جھٹکے آئے تھے جن کی شدت6۔3اور6۔4تھی جن سے306افراد فوت اور3000سے زائد زخمی ہوئے ۔1مارچ2011میں جاپان کے شمال مشرقی ساحل پر سونامی کے باعث تقریباً18900افرا د لقمہ اجل ہوئے جس کی شدت سمندر کے اندر9۔0رہی اس زلزلہ سے جاپان کے فوکو شیما ڈائچی ایٹمی پلانٹ دہل گیا اور نیو کلیر بحران پیدا ہوگیا۔23اکتوبر2011میں ترکی کا مشرقی علاقہ7۔2شدت کے زلزلہ سے دہل گیا ۔600سے زائد افراد اس میں ہلاک ہوگئے اور4۔150زخمی ہوگئے۔جنوری2010-12کو ہیٹی میں7۔0شدت کا زلزلہ آیا جس میں250000اور300000کے درمیان لوگ ہلاک ہوگئے ۔ 14اپریل2010میں چین کے فنگہائی کی صوبہ کے یوشو کاونٹی زلزلہ سے3000افراد فوت ہوئے ، جس کی شدت6۔9تھی۔12مئی2008چین کے جنوب مغربی صوبہ سائچوان 8۔0شدت کا زلزلہ آیا تھا جس سے87ہزار افراد ہلاک یا لاپتہ ہوگئے ۔27مئی2006انڈونیشیا یوگیا کارٹا خطہ میں ایک طاقتور زلزلہ آیا جس میں6ہزار افراد ہلاک اور1۔5ملین بے گھر ہوگئے زلزلہ کی شدت8۔0تھی۔8اکتوبر2005ایک7۔6شدت کے زلزلہ سے پاکستان کا صوبہ شمال مغربی صوبہ اور پاک مقبوضہ کشمیر میں75ہزار سے زائد افراد موت کا شکار ہوئے جب کہ3۔5ملین لوگ بے گھر ہوگئے۔28مارچ2005انڈونیشیا کے سماترا جزیرہ کے ساحل پر زبردست زلزلہ سے سو نامی آئی جس میں بحر ہند کے اطراف کے ممالک میں220000افراد ہلاک ہوگئے جن میں انڈونیشیا کے168000افراد بھی شامل تھے ۔ 26دسمبر2003زلزلہ سے ایران کا شہر بام متاثر ہوا جس میں1884افراد لقمہ اجل ہوئے اور18000زخمی ہوئے ، زلزلہ کی شدت6۔7ریکارڈ کی گئی تھی۔26جنوری2001ہندوستان مغربی ریاست گجرات میں7۔7شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں25000افراد ہلاک اور 166000زخمی ہوگئے تھے۔30ستمبر1993کو6۔4شدت کے زلزلہ سے مغربی ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر متاثر ہوئی جسمیں7601افراد ہلاک ہوگئے ۔ 20اکتوبر1991اتر پردیش کے ہمالیائی علاقہ میں6۔6شدت کا زلزلہ آیا جس سے68افراد ہلاک ہوگئے ۔ 20اگست1988کو 6۔8شدت کا زلزلہ مشرقی نیپال کے علاقہ میں آیا جس میں721افراد نیپال میں ہلاک ہوئے اور277پڑوسی ہندوستانی ریاست بہار میں ہلاک ہوگئے ۔28جولائی1976شمالی چین کے ہبی صوبہ کا تنگشتان علاقہ7۔8شدت کے زلزلہ سے دہل گیا عہدیداروں نے بتایا کہ242000افراد فوت ہوئے۔ مغربی ذرائع نے بتایا کہ مہلوکین کی تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ تھی ۔ 15جنوری1934نیپال کے مشرقی علاقہ اور ریاست بہار میں8۔1شدت کا زلزلہ آیا جس میں10700افراد ہلاک ہوئے۔

Deadliest earthquakes of the past 30 years

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں