نیپال میں عوام کی کھلے آسمان کے نیچے شب بسری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-27

نیپال میں عوام کی کھلے آسمان کے نیچے شب بسری

کھٹمنڈو
آئی اے این ایس
نیپال میں ہلاکت خیز زلزلہ کے بعد لوگ رات بھر کھلے آسمان کے نیچے شب بسری کی اور مابعد زلزلے کے جھٹکوں سے ان کی حالت قابل رحم ہوگئی۔ دارالحکومت کھٹمنڈو اور ہمالیائی خطہ میں عوام کو بڑی تکلیف دہ صورتحال سے گزرنا پڑا ، اگرچیکہ ہفتہ کو زلزلہ آیا لیکن اتوار کو12:54بجے بھی مابعد زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے مزیدتباہی کے خطرات پیدا ہوگئے ۔ زلزلہ کا مبدا یہاں سے110کلو میٹر کوڈاری علاقہ رہا۔ تمام سڑکیں اور پلے گراؤنڈ پر رات بھر کے لئے عارضی انتظامات کئے گئے تاکہ لوگ کھلے میدان میں آسمان کے نیچے رات گزار سکیں ۔ تباہ شدہ عمارتیں اور مکانات7۔9شدت کے زلزلے سے منہدم ہوگئے ۔ اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ۔ زلزلہ سے یہاں سے75کلو میٹر لامجنگ علاقہ زد میں آیا ۔ کھٹمنڈو کاٹنڈی پلے گراؤنڈ کو بڑے پیمانہ پر میٹنگوں کے لئے استعمال کیاجاتا ہے ، وہاں مکینوں نے خیمے لگادئیے اور میٹریس اور بیڈ شیٹس بچھادئے گئے۔ سینکڑوں افراد جگہ حاصل کرنے دھکم پیل کرتے دیکھے گئے ۔ ایسی صورتحال دشرتھ اسٹیڈیم میں دیکھی گئی ۔ کوئی بھی شخص اپنے مکان کی چار دیواری میں رہنے پر بھروسہ کرنے تیار نہیں دکھائی دئیے ۔ اطراف و اکناف پھیلی ہوئی تباہی کے منظر دیکھتے ہوئے لوگوں نے بطور احتیاط شب بسری کے لئے مجبور ہوئے، اور رات بھر مابعد زلزلہ کے جھٹکے بھی آئے، جو آج صبح بھی محسوس کئے گئے ۔ شہر میں ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جاتے رہے ۔ صبح5:5بجے5۔5شدت کا مابعد زلزلہ کا جھٹکہ محسوس ہوا جو لوگ کچھ دیر کے لئے سو گئے تھے اچانک بیدار ہوگئے ۔ اور پریشانی کے عالم میں دیکھے گئے ، جب کہ حکام برقی کی بحالی کے لئے جدو جہد کرتے ہوئے دیکھے گئے جو بطور احتیاطی اقدام برقی منقطع کردی گئی تھی ۔ ہفتہ کی صبح11۔41پر زلزلہ آیا اور منٹوں میں ہر طرف تباہی و بربادی کے مناظر دیکھنے میں آئے ۔ برقی کے کئی سب اسٹیشن زلزلہ سے جل گئے ۔ برقی کے عہدیداروں نے بتایا کہ اندرون دو یا تین دن وہ برقی کو بحال کردینے کی انتھک کوشش کریں گے ۔ پولیس اور فوجیوں کو رات بھر عوام کو مشکلات سے چھٹکارا دلانے میں مصروف دیکھا گیا ۔ انہیں نعشوں کو بھی لاتے دیکھا گیا جو عمارتوں کے ڈھیر ہوجانے سے فوت ہوگئے تھے ۔ وادی کے ہاسپٹل میں لوگوں کی بھرمات تھی جہاں لاتعداد زخمی تھے ۔ ڈاکٹرز اور نرسس دن رات لوگوں کی مدد کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔ بڑے پیمانہ پر پھیلی تباہی سے نیپال کا دارالحکومت اور دیگر علاقے بری طرح تباہ ہوگئے ۔ قدیم عمارتیں منہدم ہوگئیں ، البتہ چند نئی عمارتیں بچ گئیں ۔ وادی میں تقریبا تمام قدیم عمارتیں ملبہ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں جن میں بیشتر کنکریٹ کی عمارتوں کو نقصان نہیں پہنچا ۔ چند نئی عمارتیں جو مناسب ڈھنگ سے تعمیر نہیں کی گئی تھیں ، وہاں دراڑیں پڑ گئیں۔ البتہ ڈھانچہ جوں کا توں رہا ۔ کھٹمنڈو کا دربار مارگ جو سیاحوں کا ہب ہے اس زلزلہ سے بچ گیا جہاں معمولی نقصان ہوا ۔ مشہور پشپا پتی ناتھ مندر غیر متاثر رہا اس طرح بھکتا پور کا شیو مندر کی پانچ منزلہ عمارت بھی محفوظ رہی لیکن للت پور ، ہنو مندر اور دیگر مقامات زمین کے برابر ہوگئے ۔ دربار مارگ کے علاوہ فائیو اسٹار ہوٹل محفوظ رہیں ۔ بیشتر سوئمنگ پولس اور بڑی ہوٹلوں سے پانی بہادیا گیا۔
آئی اے این ایس کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب نیپال کے صدر رام برن یادو نے ہفتہ کی رات ایک خیمہ میں گزاری ، جہاں زبردست زلزلہ کے باعث دفاتر اور مکانات میں دراڑیں پڑ گئی ہیں ۔ صدارتی دفتر کے ایک سینئر عہدیدار نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ یادو ان کے سیکوریٹی گارڈس نے رات بھر خیمہ میں رہے۔ انہیں خوف تھا کہ مابعد زلزلوں کے جھٹکوں سے قدیم عمارت کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ صدارتی دفتر کی تعمیر150سال قبل ہوئی جب رانا کی حکومت برطانوی طرز کی تعمیر پر ہوئی تھی ۔ شتیل نواس کو قبل ازیں دفتر خارجہ کی جانب سے استعمال کیاجاتا تھا ۔ عمارت کے کچھ حصہ جن میں کچن، شامل ہیں وہاں زلزلہ سے دراڑیں آئی ہیں ۔ صدر یادو ہنوز ٹینٹ میں موجود ہیں ۔ یہ بات ایک عہدیدار نے بتائی جسے میڈیا سے اظہار خیال کا اختیار نہیں ہے ۔ طاقتور زلزلہ جو رچٹر اسکیل پیمانہ پر7۔9درج کیا گیا جس سے2000سے زائد افراد ہلاک اور بڑے پیمانہ پر تباہی پھیلی، اس طرح نیپل کے وزیر اعظم سشیل کوئرالہ کی قیامگاہ کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ۔ وزیر اعظم کی قیامگاہ کے باب مرکزی الداخلہ کو بھی نقصان پہنچا ۔ کوئرالہ جوان دنوں انڈونیشیا میں تھے جب ملک زلزلے سے دہل گیا ۔ کئی سرکاری دفاتر بھی بری طرح متاثر ہوئے۔

Nepal Quake Homeless Spend Second Night In Open

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں