تلنگانہ حکومت ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کے لیے سنجیدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-27

تلنگانہ حکومت ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کے لیے سنجیدہ

حیدرآباد
منصف نیو زبیورو
ضلع رنگا رنڈی کے ڈپٹی کمشنر محکمہ لیبرایس نریش کمار نے کہا کہ تلنگانہ کی حکومت صنعتی اداروں ، کارخانوں ، شاپس اور دیگر اداروں میں خدمات انجام دینے والے ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی اداروں ، مختلف ورکشاپ ، شاپس کے انتظامیہ جو ان کے اداروں میں ٹریڈ یونین قائم کئے جانے پر خوف کھاتے ہیں ، ان کا یہ خوف فضول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ، ملازمین، ورکرس اور مزدوروں کے درمیان اچھے تعلقات رہیں گے تو اس سے ان کے کارخانوں میں پروڈکشن اچھا ہوگا اور شاپس ، ورکشاپس میں بھی کام کرنے والے ملازمین بھی دلچسپی سے کام کریں گے ۔ ڈپٹی کمشنر لیبرا یس نریش کمار آج پریس کلب بشیر باغ میں منعقدکردہ کنونشن کو مخاطب کررہے تھے ۔ یہ کنونشن آٹو موبائل کے شعبہ میں ملازمت کرنے والے ورکرس اور ملازمین کے لئے ویلفیئر بورڈ قائم کرنے کے مطالبہ پر کیا گیا تھا ۔ اس کنونشن کا انعقاد گریٹر حیدرآباد آٹو موبائل ورکشاپ ورکرس اینڈ ایمپلائزیونین نے کیا تھا ۔ ایس نریش کمار نے کہا کہ اگر انتظامیہ آٹو موبائل ورکشاپ اور ورکرس ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر کے ایک علیحدہ ویلفیر بورڈ قائم کریں گے تو حکومت اس ویلفیر بورڈ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کا قیام 2جون کو عمل میں آیا تھا ۔ نئی حکومت مزدوروں کے لئے فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن ایکٹ کے ذریعہ ایک ویلفیر بورڈ قائم کیا ہے ۔ اب تک7لاکھ کنسٹرکشن ورکرس نے ان کے نام اس ویلفیر بورڈمیں درج کرائے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے انہیں شناختی کارڈز فراہم کئے جارہے ہیں ۔ صدر گریٹر حیدرآباد آٹو موبائل ورکشاپس ورکرس اینڈ ایمپلائزیونین ٹی راجندر کمار نے خیر مقدمی تقریر کی ۔ اس موقع پر کار گزار صدر ایس این باشا، جنرل سکریٹری محمد منیر خان کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں