وجئے واڑہ میٹرو ریل - آندھرا وزیراعلیٰ چندرا بابو کو رپورٹ کی پیشکشی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-27

وجئے واڑہ میٹرو ریل - آندھرا وزیراعلیٰ چندرا بابو کو رپورٹ کی پیشکشی

حیدرآباد
یو این آئی
دہلی میٹر و ریل کارپوریشن( ڈی ایم آر سی) کے مشیر ای سریدھرن نے آج چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی اور وجئے واڑہ میٹرو ریل پر تفصیلی پراجکٹ رپورٹ پیش کی۔ مرکزی وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو بھی اجلاس میں موجود تھے ۔ دہلی پراجکٹ رپورٹ پیش کرتے ہوئے سریدھرن نے کہا کہ پراجکٹ کی کل تخمینی لاگت6823کروڑ ہے۔ وجئے واڑہ میٹرو پر تفصیلی پراجکٹ رپورٹ میں سریدھرن نے کہا کہ اس میں دو راہداریاں شامل ہیں ۔ راہداری ایک( پنڈت نہرو بس ٹرمینل ۔ پینا ملرو)12۔76کلو میٹر اور راہداری2(پنڈت نہرو بس ٹرمینل۔ ندا منورد)13۔27کلو میٹر پر مشتمل ہے۔ راہداری ایک دارالحکومت امراوتی سے مربوط رہے گی جب کہ راہداری 2گناورم ایر پورٹ سے مربوط ہوگی ۔ سریدھرن نے یہ بات بتائی ۔ 2راہداریوں کا جملہ طول26۔03کلو میٹر ہے جب کہ فی کلو میٹر لاگت209کروڑ ہوگی ۔سریدھرن نے کہا کہ اس کو آیا بلندی سے لے جایاجائے گا اس بات کا فیصلہ سرمایہ کے فروغ پر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زیر زمین پراجکٹ فی کلو میٹر کی لاگت500تا600کروڑ روپے فی کلو میٹر ہوگی جب کہ اوپر سے لے جانے پر اس کی لاگت فی کلو میٹر209کروڑ روپے ہوتی ہے ۔ کرایوں سے متعلق تفصیلی پراجکٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ5کلو میٹر سے کم فاصلہ کے لئے فی شخص ٹکٹ10روپے ،5تا10کلو میٹر کے لئے20روپے اور10کلو میٹر سے زائد پر30روپے ٹکٹ ہوگا ۔ اراضی ضروریات کی وضاحت کرتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس پراجکٹ کے لئے سرکاری وخانگی31۔02ہیکٹر اراضی حاصل کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو ریل ڈپو کے لئے11۔34ہیکٹر اراضی درکار ہوگی۔

DPR on Vijayawada Metro Rail submitted to Naidu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں