ہندوستان میں پاکستانی پرچم لہرانا غیراسلامی حرکت - جموں آر ایس ایس قائد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-27

ہندوستان میں پاکستانی پرچم لہرانا غیراسلامی حرکت - جموں آر ایس ایس قائد

جموں
پی ٹی آئی
آر ایس ایس کے ایک سینئر قائد نے آج کہا کہ ملک میں پاکستانی پرچم لہرانا اور ہندوستان مخالف نعرے لگانا مذہب اسلام کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے ۔ آر ایس ایس قائد اندریش کمار نے یہاں کہا کہ میں نے کئی علماء سے بات کی ہے جن کا کہنا ہے کہ اسلام اپنے ماننے والوں کو محبت کی تعلیم دیتا ہے اور ضرورت پڑنے پر ملک کے لئے جان دینے کو کہتا ہے ، لہذا جو لوگ پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے ہیں اور پاکستانی پرچم لہراتے ہیں وہ اسلام پر عمل نہیں کررہے ہیں ۔ وہ مخالف اسلام ہیں ۔کمار جو مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست بھی ہیں ۔ جموں میں فورم فار اویرنس آف نیشنل سیکوریٹی، جموں اینڈ کشمیر چیاپٹر کی تقریب سے مخاطب تھے ۔ آر ایس ایس قائد نے کہا کہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے والوں کو فوری غدار قرار دینا چاہئے اور ملک کے قانون کے مطابق ان سے نمٹا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگں کو سولی پر لٹکادیاجائے ، جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیاجائے ۔ اگر یہ لوگ ملک سے محبت نہیں کرتے تو انہیں ملک میں رہنے کا حق بھی نہیں ہے ۔ ان کے ریمارکس کشمیر کے علیحدگی پسندقائدین سے متعلق تنازعہ کے بعد آئے ہیں۔ جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر کویندر گپتا مہمان خصوصی تھے۔ اندریش کمار نے کہا کہ معصوم لوگوں کو ہلاک کرنے کے لئے بندوق اٹھانے والوں کو شہید رقرا ر دینا بھی اسلام کی بنیادی تعلیمات کے خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اسمبلی میں25نشستوں کو خالی رکھا جانا یہ ثابت کرنے کے لئے کافی ہے کہ ہم نے پاکستانی مقبوضہ کشمیر پر اپنا دعویٰ برقراررکھا ہے ۔ اندریش کمار نے کشمیری پنڈتوں کی ملی جلی ٹاؤن شپ کی تجویز کی مخالفت پر علیحدگی پسند قائدین بالخصوص یسین ملک کو بھی نشانہ تنقید بنای اور اس سوال کیا کہ یسین ملک اگر سچے قائد ہیں ، بنیاد پرست نہیں ہیں تو انہیں چاہئے تھا کہ وہ تجویز کی خامیوں و خوبیوں پر تبادلہ خیال کرتے، سیدھے اعتراض نہ کرتے ۔ ہندوستان کو سیکولرازم کا لکچر دینے پر ویٹیکن کو نشانہ تنقیدبناتے ہوئے کمار نے کہا کہ ویٹیکن سب سے زیادہ فرقہ پرست ہے ، کیوںکہ ویٹیکن میں کیتھولک عیسائیوں کے علاوہ کوئی دوسرا نہیں رہتا ۔ایسے لوگ ہمیں سیکولر ازم پر لکچر دے رہے ہیں ۔

Raising anti-India slogans, Pakistani flag is anti-Islam: RSS leader

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں