کسان کی خودکشی - عام آدمی پارٹی کا ڈرامہ - آر ایس ایس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-27

کسان کی خودکشی - عام آدمی پارٹی کا ڈرامہ - آر ایس ایس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
آر ایس ایس نے الزام عائد کیا ہے کہ کسان گجیندر سنگھ کی خود کشی عام آدمی پارٹی کا"ڈراما"ہے جو المیہ میں تبدیل ہوگیا ۔ آر ایس ایس نے عام آدمی پارٹی کو مشورہ دیا کہ وہ اس واقعہ سے سبق لے ۔ عام آدمی پارٹی کی حالیہ کسان ریالی کو نچلی سطح کی سیاست قرار دیتے ہوئے آر ایس ایس کے ترجمان آرگنائزر نے پارٹی کو نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ ایسی گندی سیاست سے باز آجانا چاہئے ۔ عام آدمی پارٹی خود کو دوسروں سے الگ جماعت قرار دیتی ہے لیکن اس نے ہندوستانی سیاست میں تفریح کا پہلو جوڑا ہے وہ انوکھا ہے ۔ وہ کسان کی خود کشی کے نام پر ڈراما بازی کی حد تک جاچکی ہے۔ آرگنائزر نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے ہندوستانی سیاست میں تفریح کا جو پہلو جوڑا ہے وہ انوکھا ہے ۔ دن رات میڈیا میں رہنے والی لاقانونی جماعت توجہ پانے کا کوئی بھی موقع چھوڑنا نہیں چاہتی۔ آر ایس ایس ترجمان نے کہا کہ میڈیا کے ذریعہ عوام کی توجہ حاصل کرنے ایک ایسے شخص کو اقدام خود کشی کی ترغیب دینا جو کسان باور کیاجاتا ہے ۔اور اس شخص کا اس کوشش میں اپنی جان گنوانا گندی سیاست کے سوا کچھ بھی نہیں جس سے پوری طرح باز آجانا چاہئے ۔

Farmer suicide was AAP drama which turned into tragedy: RSS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں