کویت میں مقیم ہندوستانیوں کی تعداد 8 لاکھ سے زائد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-26

کویت میں مقیم ہندوستانیوں کی تعداد 8 لاکھ سے زائد

دبئی
پی ٹی آئی
کویت میں غیر قانونی طور پر قیام پذیر ہندوستانیوں کی تعداد8لاکھ سے متجاوز ہوگئی ہے ۔ ہندوستانی سفارتخانہ نے یہ بات کہی ۔ اس کے علاوہ تخمیناً25ہزار ہندوستانی شہری اپنے ویزا کی میعاد ختم ہونے کے بعد بھی وہاں قیام پذیر ہیں چنانچہ وہ ملک میں غیر قانونی طور پر قیام پذیر ہیں ۔ کویتی حکام کی جانب سے تازہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستانی سفارتخانہ نے یہ بات کہی ۔ وہاں ہندوستانی نرسوں کی مانگ زیادہ ہے اور کویتی حکام نے یہ بھی اشارہ دیاہے کہ کویت میں ہندوستانی برادری کی تعداد مستقبل میں قریب میں ایک ملین کے نشانہ تک پہنچ سکتی ہے ۔ کویت میں ہندوستانی طبقہ کویت میں انتہائی ترجیحی طبقہ برقرار ہے جب کہ دوسرا بڑا تارک وطن طبقہ مصریوں کا ہے۔ کویت میں ہندوستانیوں کے جنس کی شرح زیادہ ہے اور امکان ہے کہ وہاں تقریباً6لاکھ ہندوستانی مرد ہیں اور صرف دو لاکھ ہندوستانی خواتین ملک میں رہتی ہیں ۔ سفارتخانہ نے یہ بات کہی ۔8لاکھ ہندوستانیوں میں سے2۔8لاکھ گھریلو ورکرس ہیں جن میں بیشتر ڈرائیورس ، مالی، صفائی کرنے والے، باورچی اور گھریلو خادمائیں شامل ہیں ۔ ستمبر2014ء سے2500ڈالر بینک گیارنٹی کی عمل آوری کے ساتھ تقریباً1۔9لاکھ مرد گھریلو خادم اور تقریباً90ہزار خواتین گھریلو خادمائیں ہیں ۔ تازہ اعدا د و شمار کے مطابق ہندوستانیوں کی اکثریت خانگی شعبہ میں تعمیراتی ورکرس، ٹکنیشنس، انجینئرس ، ڈاکٹرس ، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور آئی ٹی ماہرین کے طور پر ملازم ہیں ۔ تقریباً24ہزار ہندوستانی کویتی حکومت کے لئے بطور نرس اور چند سائنسدانوں کے علاوہ ملک کی نیشنل آئیل کمپنیوں میں انجینئرس کے طور پر کام کررہے ہیں ۔

Over 8 lakh Indians living in Kuwait

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں