موسیقی سننے اور اسپورٹ شرٹ پہننے پر 80 کوڑوں کی سزا - داعش کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-26

موسیقی سننے اور اسپورٹ شرٹ پہننے پر 80 کوڑوں کی سزا - داعش کا اعلان

بغداد
یو این آئی
داعش نے شام کے شہر الرقہ میں مقامی آبادی کے لئے ایک نیا فرمان جاری کیا ہے جس میں موسیقی سننا اور اسپورٹش شرٹس پہننا جرم قرار دیا گیا ہے اور کہا ہے کہ نئے قانون کی مخالفت کرنے والوں کو80کوڑے مارے جائیں گے ۔ العربیہ کے مطابق داعش کی جانب سے الرقہ شہر کی مقامی آبادی میں پمفلٹس تقسیم کیے ہیں جن میں انہیں متنبہ کیا ہے کہ وہ مختلف ملکوں کے اسپورٹس کلبوں کے لوگو پر مشتمل ٹی شرٹس استعمال نہ کریں ۔ بالخصوص مانچسٹر یونائیٹیڈ، بارسلونا، ریال میڈریڈ اور میلان جیسے الفاظ اور لوگو پر مشتمل ٹی شرٹس استعمال نہ کی جائیں ۔ بتوں کی پوجا سے بھی سختی سے منع کیا گیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ نئے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بلا تفریق80کوڑے مارے جائیں گے ۔ داعش کی جانب سے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ میڈونا کے گانے سننے کوبھی 'حرام' قرار دیا گیا ہے اور کہا ہے کہ میڈونا کے گانے سننا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے ۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ان ممنوعات سے گریز کریں ورنہ انہیں80کوڑوں کی سزا ہوسکتی ہے ۔ داعش کی جانب سے بعض انگریزی اور مسیحی مذہب کی اصطلاحات بالخصوص صلیب کے نشان، انجیل ، عیسائی راہبوں کی تصاویر یا ان کے ناموں والی ٹی شرٹس پہننے پر پابندی عائد کی ہے ۔ علاوہ ازیں غیر اخلاقی عبارات پر مشتمل شرٹس کو استعمال کرنے سے بھی روک دیاگیا ہے ۔

ISIS ban Man United Shirts and Vows to give fans 80 lashes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں