پاکستان میں حقوق انسانی کارکن کے قتل کی مذمت - ملالہ یوسف زئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-27

پاکستان میں حقوق انسانی کارکن کے قتل کی مذمت - ملالہ یوسف زئی

اسلام آباد
آئی اے این ایس
نوبل انعام یافتہ پاکستانی لڑکی ملالہ یوسف زئی نے کراچی میں انسانی خاتون کارکن کے قتل کی ملالہ یوسف زئی نے مذمت کی اور حملہ آوروں کی عاجلانہ گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ میڈیا نے آج یہ اطلاع دی ۔ محمود جنہوں نےT2Fفورم کا قیام عمل میں لایا تھا انہیں جمعہ کی شب گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ۔ اپنے بیان میں ملالہ نے سبین محمود کی ستائش کی اور کہا کہ وہ ایک بہادر انسانی حقوق کارکن تھیں اور سبین کی ہلاکت پر اپ نے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اطلاع کے بموجب موٹر سائیکل سوار حملہ آور نے سبین محمود اور ان کی والدہ پر اس وقت حملہ کیا جب وہ دونوںT2Fمین شرکت کے بعد بذریعہ کار واپس ہورہے تھے۔ ملالہ نے محمود کی والدہ کی تیزی سے روبہ صحت ہونے کے لئے دعا بھی کی جو مسلح حملہ میں زخمی ہوگئی ہیں ۔

Malala condemns female activist's murder in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں