مصر میں تہذیبی تقاریب - ہندوستانی ٹیم نے لوک رقص بھانگڑا کیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-04-27

مصر میں تہذیبی تقاریب - ہندوستانی ٹیم نے لوک رقص بھانگڑا کیا

قاہرہ
پی ٹی آئی
مصر کے دارالحکومت میں انٹر نیشنل فیسٹیول آف ڈرمس اینڈ ٹریڈ یشنل آرٹ کی اختتامی تقریب میں ہندوستان کے مقبول روایتی لوک رقصوں میں سے ایک بھانگڑا رقص کیا گیا ۔ ہندوستانی12رکنی ٹیم کی قیادت سندیپ کمار نے کی۔ اس ٹیم نے ایک ہفتہ طویل فیسٹیول کے دوران مختلف تہذیبی مقامات پر بھانگڑا رقص کیا ۔ ان تقاریب میں دنیا بھر کے22ملکوں سے مختلف گروپس نے حصہ لیا ۔ ان ممالک میں ہندوستان، میکسیکو ، ایتھوپیا ، روس، جنوبی کوریا ، آرمینیا ، پاکستان، الجیریا ، متحدہ عرب امارات اور دوسرے شامل ہیں۔ فیسٹیول کے علاوہ ہندوستانی گروپ نے 22اپریل کو السادات یونیورسٹی کے ہیرٹیج فیسٹیول کے افتتاح میں مظاہرہ کیا۔

Indian folk dance Bhangra performed in Cairo

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں