یمن کے عارضی دارالحکومت کے طور پر عدن مقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-24

یمن کے عارضی دارالحکومت کے طور پر عدن مقرر

اقوام متحدہ
آئی اے این ایس
اقوام متحدہ کے ایک سینئر عہدیدار نے اتوار کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ یمن صدر عبدالرب ہادی ملک کے دوسرے بڑے شہر عدن پہنچ چکے ہیں اور اس شہر کو یمن کا عارضی دارالحکومت قرار دیا ۔ واضح رہے کہ ان کی قیام گاہ کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ۔ اقوام متحدہ کے خصوصی مشیر جال بینو مار نے یہ بیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ویڈیو رابطہ کے ذریعہ کونسل کو بریفنگ کے دوران کیا۔ یمنی صدر کی گزارش پر کونسل کا یہ ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا ۔ ژنہوا نے یہ اطلاع دی۔ ہادی اور ان کی حکومت نے بندرگاہی شہر عدن کو عارضی دارالحکومت بنایا ہے ۔ بینو مار نے یہ بات کہی ۔ کونسل اجلاس میں یمن کے نمائندہ نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ دارالحکومت صنعاء ، پر قبضہ کرنے کے بعد باغی عسکریت پسند نے دستوری طور پر منتخب صدر کے خلاف بغاوت کی سازش کی۔ صنعا سے فراری کے بعد اپنی پہلی تقریر میں صدر نے ہفتہ کے روز باغیوں کے قبضہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’’دستوری جواز کے خلاف بغاوت‘‘ قرار دیا اور اعلان کیا کہ عدن ملک کا عارضی دارالحکومت ہوگا۔ ہفتہ کے روز ہادی نے حوثی عسکریت پسندوں سے دارالحکومت صنعاء چھوڑ دینے کو کہا اور ان کے حلیفوں سے اپیل کی کہ وہ صنعاء میں سرکاری وزارتوں سے دستبردار ہوجائیں ۔ واضح رہے کہ ستمبر میں شیعہ حوثی گروپ نے صنعاء پر قبضہ کرلیا اور وسطی اور جنوبی علاقوں میں طاقتور سنی قبائلیوں اور سنی غلبہ کے حال القاعدہ نیٹ ورک کی شدید مزاحمت کا سامنا کیا۔ جمعرات کے روز یمنی صدر کو اپنا صدارتی محل اس وقت چھوڑ دیناپڑا جب دو جنگجو طیاروں نے عدن میں واقع ان کی قیامگاہ کو نشانہ بنایا۔ کچھ عرصہ سے عدن میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ ہادی کے وفاداروں کا شہر پر غلبہ ہے لیکن فوجی کے دو یونٹس صالح حامی کمانڈر سقاف کے وفادار ہیں جو3,000خصوصی پولیس فورس کی قیادت کرتا ہے۔ ہادی نے اس ماہ کے اوائل میں سقاف کو عہدہ سے برطرف کرنے کی ناکام کوشش کی تھی جس کے بعد جھڑپیں بھی ہوئی تھیں۔

Yemeni president declares Aden provisional capital

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں