جدید سنگاپور کے بانی لی کان یو کا انتقال - ہندوستان کا اظہار تعزیت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-24

جدید سنگاپور کے بانی لی کان یو کا انتقال - ہندوستان کا اظہار تعزیت

سنگاپور؍ نئی دہ لی
آئی اے این ایس
جدید سنگا پور کے بانی جن کے ہندوستان سے کھٹے میٹھے تعلقات رہے ہیں یہاں پیر کے روز نمونیہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ ہندوستانی رہنماؤں نے لی کی موت پر اظہار تعزیت پیش کیا ہے۔91سالہ لی جنہوں نے1985میں سنگا پور کی آزادی کے بعد انتہائی سخت حالات میں سنگاپور کی خدمت کی تھی کا سنگاپور کے سرکاری اسپتال میں انتقال ہوگیا ۔ سابق وزیر اعظم کو 5فروری کو اسپتال میں شریک کروایا گیا تھا ۔17مارچ کو انفکشن کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی تھی ۔ سنگا پور نے ان کے انتقال پر سات روز قومی سوگ کا اعلان کیا ہے ۔ اسٹریٹ ٹائمس انبار کے مطابق ان کی نعش دیدار کے لئے چہار شنبہ سے ہفتہ تک پارلیمنٹ ہاؤز میں رکھی جائے گی اور ان کی آخری رسومات 29مارچ کو ادا کی جائے گی ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی نے لے کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ مکھرجی کے مطابق ایشیاء ایک قد آور شخصیت سے محروم ہوگیا ۔ مودی نے انہیں ایک صاحب بصیرت قائد کی حیثیت سے یاد کیا ۔ انہوں نے لی کو قائدین کے درمیان شہر کہتے ہوئے کہا لی کی زندگی ہر ایک کے لئے بہترین سبق ہے ۔ لی آخری مرتبہ پچھلے سال نومبر میں ان کی پیپلز الیکشن پارٹی کی60ویں سالگرہ کے موقع پر نظر آئے تھے۔ ایک متوسط گھرانے میں ستمبر1923میں پیدا ہوئے لی ایک بہترین سیاسی کیرئیر رکھتے تھے جسنے انہیں ایشیاء کا مقبول عام قائد بنادیا تھا ۔ لی 1959میں سنگاپور کے وزیر اعظم بنے اور1990تک اس عہدہ پر رہے ۔ جب انہوں نے اپنے بیٹے کو یہ عہدہ سونپ دیا۔1990سے ملک کے سرپرست کے عہدہ پر رہے۔ لی پہلے وزیر اعظم ہند پنڈت جواہر لعل نہرو ، پر تنقید کیا کرتے تھے۔ انہوں نے1952میں ہندوستان میں ایمرجنسی کے نفاذ کے لئے کھلے عام اندرا گاندھی کی ستائش کی ۔

Lee Kuan Yew, Founder of Modern Singapore, Dies at 91

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں