پاکستان ہندوستان سے دوستی کا خواہش مند - صدر ممنون حسین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-24

پاکستان ہندوستان سے دوستی کا خواہش مند - صدر ممنون حسین

اسلام آباد
پی ٹی آئی
صدر ممنون حسین نے آج کہا کہ پاکستان ہندوستان سے دوستی کا خواہاں ہے تاہم وہ اس بات پر قائم رہے کہ خطہ میں درپا امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئے ۔ ہم ہندوستان سے دوستی کے خواہشمند ہیں اور مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں یوم پاکستان کے موقع پر پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ واضح رہے کہ ملک میں دہشت گردی کی وجہ سے اس پریڈ کا اہتمام سات ساتل کے وقفہ کے بعد ہورہا ہے۔ صدر نے کہا کہ خطہ میں امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل بے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار داد کے عین مطابق حل ہونا چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہندوستان سمیت اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا حامی ہے ۔ حسین نے کہا کہ تمام مسائل کے حل کے لئے دونوں ممالک کے درمیان امن مذاکرات کا آغاز ہونا چاہئے۔ دہشت گردی کے مسئلے پر انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک متحد ہے اور پ اکستان سے برائی کا خاتمہ کردیاجائے گا۔ انہوں نے طالبان کے گڑھ میں فوجی آپریشن ضرب عضب کی ستائش کی جس نے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کردیا ہے ۔ صدر نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور فوجیوں سے شخصی طور پر ملاقات کرنے کے لئے جنگی محاذ کے دورہ کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم شہداء کو بھی سلام کرتا ہوں جنہوں نے اپنی زندگیاں قربان کرکے دشمنوں پر واضح کردیا کہ ملک کو شکست نہیں دی جاسکتی ۔ صدر نے کہا کہ1947میں آزادی کے بعد سے ملک نے ایک طویل سفر کیا ہے لیکن اب بھی کچھ مسائل موجود ہیں۔ انہوں نے بد عنوانی کو بڑا چیلنج قرار دیا اور کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت عوام کو در پیش مسائل حل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔

We want friendship with India, resolve Kashmir issue through talks: Pakistan President

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں