مائیکل جیکسن کے مشہور مون واک ڈانس کا ریکارڈ توڑنے تانڈور کے نوجوان طالب علم کا ارادہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-31

مائیکل جیکسن کے مشہور مون واک ڈانس کا ریکارڈ توڑنے تانڈور کے نوجوان طالب علم کا ارادہ

Vamsi-Krishna-Tandur
مائیکل جیکسن کے " مون واک ڈانس " کا ریکارڈ توڑنے تانڈور کے 20؍سالہ لڑکے کا چیلنج
گنیزبک آف دی ورلڈ ریکارڈمیں نام کی شمولیت کیلئے 15؍مئی کو محبوب نگر کی پالمور یونیورسٹی میں مظاہر ہ ہوگا

گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں اپنے نام کی شمولیت کیلئے تانڈور کاساکن ومشی کرشنا(20؍سالہ) تیاریوں میں مصروف ہوگیا ہے
اور 'مون واک ڈانس ' ( چاند پر چہل قدمی کے اندازوالا رقص اور اس رقص میں موسیقی کی دھن پر الٹے قدموں سے چلا جاتا ہے )
کے ذریعہ اپنے نام کو اس عالمی کتاب میں شامل کروانے کا خواہاں ہے ۔تانڈور کے والمیکی نگر کا ساکن ومشی کرشنا پالی ٹکنک سال سوم کا طالب علم ہے جس نے ماہ فروری میں اپنے مون واک ڈانس کے مظاہرہ والی سی ڈی گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ کو ارسال کیا تھا اور ساتھ ہی درخواست بھی ارسال کی تھی کہ اس کا نام اس عالمی کتاب میں درج کیا جائے جس پر گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ کی جانب سے اسے ایک ای میل روانہ کیا گیا کہ وہ اپنے اس رقص کا مظاہرہ کسی غیر سرکاری تنظیم کے روبرو پیش کرے اور اس کی ریکارڈنگ انکو ارسال کرے جسکے بعد ہی اس کتاب میں اسکے نام کی شمولیت ممکن ہوگی اسی کے تحت ومشی کرشنا 15؍مئی کو پالمور یونیورسٹی محبوب نگر میں اس یونیورسٹی کے انگریزی پروفیسر شریناتھ چاری کی نگرانی میں اپنے رقص کا مظاہرہ پیش کریگا ۔ ومشی کرشنا نے بتایا کہ وہ اپنے اس مون واک ڈانس کے ذریعہ عالمی شہرت یافتہ ڈانسر مائیکل جیکسن کے سابقہ ریکارڈ کو توڑنا چاہتا ہے اس نے انکشاف کیا کہ مائیکل جیکسن نے60؍ منٹ میں 2.4؍کلومیٹر مون واک ڈانس کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا ومشی کرشنا کا دعویٰ ہیکہ وہ 48؍منٹ میں 3.7؍کلومیٹر مون واک ڈانس کے ذریعہ مائیکل جیکسن کا سابقہ ریکارڈ توڑکر گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈمیں اپنا نام درج کروائیگا ۔

Tandur's Vamsi Krishna claims he can surpass pop star in executing moonwalk dance

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں