چین میں اسکولوں کو انٹرنیٹ سہولت سے مربوط کرنے کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-24

چین میں اسکولوں کو انٹرنیٹ سہولت سے مربوط کرنے کا فیصلہ

بیجنگ
پی ٹی آئی
چین میں تعلیم کو ڈیجیٹلائزڈ بنانے کے منصوبہ کے تحت ملک بھر کے تمام پرائمری اور مڈل اسکولس میں انٹر نیٹ سہولت فراہم کی جائے گی اور ملٹی میڈیا کلاس رومس قائم کئے جائیں گے ۔ چین کی وزارت تعلیم نے آج کہا کہ مقامی حکومتوں اور مختلف اداروں کو مضافاتی اور دیہی علاقوں کے اسکولس میں انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ تعلیم کو ڈیجیٹلائزڈ بنانے سے متعلق منصوبہ کے تحت ہر اسکول میں کم از کم ایک کمپیوٹر رہے گا ۔ رواں برس2.6ملین اساتذہ اور پچاس ہزار پرنسپال کو تربیت دی جائے گی ۔ تاکہ وہ اسکولس میں طلبہ کو انٹر نیٹ کی تعلیم سے آراستہ کرسکیںَ واضح رہے کہ2014ء کے اختتام تک چین کی آبادی469ملین تک پہنچ گئی اور یہ دنیا کا سب سے کثیر الآبادی والا ملک ہے ۔

China to give Internet facility to all primary, middle schools

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں