پاکستان میں ممبئی حملہ کیس کی سماعت ایک بار پھر ملتوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-26

پاکستان میں ممبئی حملہ کیس کی سماعت ایک بار پھر ملتوی

ممبئی حملہ کیس میں پاکستانی عدالت نے7ملزمین کے خلاف مقدمہ کی سماعت کو مسلسل تیسری مرتبہ ملتوی کردیا ہے اور آئندہ سماعت11اپریل کومقرر کی ہے ۔ سماعت کے بعد پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے استغاثہ کے وکیل چودھری اظہر نے کہا کہ کیس کی سماعت آج منعقد نہیں ہوسکی ۔ قبل ازیں اے ٹی سی اسلام آباد نے مطلع کیا کہ لکھوی کی ضمانت کے خلاف حکومت کی درخواست کے سلسلہ میں ریکارڈس اب بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عدالت میں درخواست کی ہے کہ آئندہ چہار شنبہ کو مقدمہ کی سماعت تک ریکارڈ کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔ زائد ازدو ماہ کے دوران کم سے کم پانچ مرتبہ اسی دجہ سے کوئی کارروائی کے بغیر کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی ۔

Pakistan court again adjourns Mumbai attack trial

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں