اٹلی نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-01

اٹلی نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا

روم
اے ایف پی
اٹلی کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے حق میں علامتی قرار داد کثرت رائے سے منظور کرلی ۔ اٹلی کی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے سے متعلق قرار داد پیش کی گئی ، قرار داد کے حق میں 300ووٹ ڈالے گئے جب کہ 45ارکان نے اس کی مخالفت کی ۔ پارلیمنٹ میں قرار داد کی منظوری کے باوجود حکومت اس پر عمل در آمد کی پابندی نہیں ہوگی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل صیہونی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث مشرق وسطیٰ میں امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد اب تک کئی یورپی ممالک میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے سے متعلق قرار داد یں منظور ہوچکی ہیں جب کہ سوئیڈن میں رواں ماہ فلسطین کا سفارت خانہ بھی قائم ہوچکا ہے ۔

Italy lawmakers back Palestine statehood

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں