29/مارچ ملبورن آسٹریلیا
فاسٹ بولرس کے شاندار مظاہرہ کی مدد سے آسٹریلیا نے ورلڈ کپ 2015کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو7وکٹس سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کرلیا۔میزبان ٹیم کوجیت کے لئے184رنوں کی ضرورت تھی جو اس نے محض 33.1اوورس میں تین وکٹس کھوکر بنالئے ۔ آسٹریلیا کے لئے کپتان مائیکل کلارک نے سب سے زیادہ74رن بنائے جب کہ اسٹیون اسمتھ56اور شین واٹسن دو رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز ٹھیک نہیں رہا کیونکہ آرون قنچ بغیر کوئی رن بنائے دو کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے تاہم ڈیوڈ وارنر اور سمتھ نے دوسری وکٹ کے لئے61جبکہ اسمتھ اور کپتان مائیکل کلارک نے تیسری وکٹ کے لئے112رنوں کی شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میاٹ ہنری نے دو جب کہ ٹرینٹ بولٹ نے ایک وکٹ حاصل کئے ۔ قبل ازیں مڈل آرڈ بیاٹسمن گرانٹ ایلیوٹ کے شاندار83رنوں کی مدد سے نیوزی لینڈ نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے183رن بنائے۔ روس ٹیلر نے72گیندوں میں 40رن کے ذریعہ دوسرے زیادہ رن بنانے والے بیاٹسمن رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے میان آف دی میاچ جیمس فالکنر اور مثل جانسن نے3,3جب کہ مشل اسٹارک نے دو اور گلین میکسویل نے ایک وکٹ حاصل کی ۔Cricket World Cup final 2015: Australia eases to seven-wicket victory over New Zealand for fifth World Cup win
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں