سال رواں کے اواخر میں دہلی میں ہند افریقہ فورم کا اجلاس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-03-30

سال رواں کے اواخر میں دہلی میں ہند افریقہ فورم کا اجلاس

ہندوستان نے اس سال کے سب سے بڑے سفارتی پروگرام کے انعقاد کے لئے تیاریاں شروع کردی ہیں ، جس کے تحت وہ ہند۔ا فریقہ فورم سمٹ( آئی اے ایف ایس) میں تمام54افریقی ارکان کو مدعو کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ یہ سمٹ رواں سال کے اواخر میں منعقد ہونے والی ہے ۔ آنے والی چار روزہ، ہند۔ افریقہ فورم سمٹ کی تاریخیں طے ہوچکی ہیں ۔ اس سال کا یہ سب سے بڑا سفارتی پروگرام26اکتوبر کر سینئر افسران کی میٹنگ کے ساتھ شروع ہوگا ، جس کے بعد دوسرے روز وزراء خارجہ کا اجلاس ہوگا۔ اس پروگرام میں تمام ممالک کے سربراہان28اکتوبر کو بات چیت کریں گے، جس کے بعد دوسرے روز اصل اجلاس منعقد ہوگا ۔ سرکاری بیان کے مطابق ہند۔ افریقہ فورم سمٹ کی میکانزم شرو ع کردی گئی ہے، جس کے ذریعہ اکیسویں صدی کے دوران افریقی ممالک میں ہندوستان کی سر گرمیوں کا فریم ورک تیار کیاجائے گا۔ اس طرح کی پہلی سمٹ2008ء میں ہندوستان میں منعقد ہوئی تھی ، جب کہ دوسری سمٹ اڈیس ا بابا میں 2011میں منعقد ہوئی تھی ۔ وزارت خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ بر اعظم افریقہ میں اپنی سر گرمیوں کی مکمل عکاسی کرنے کے لئے افریقہ کے تمام54ممبران کو اس فورم سمٹ میں مدعو کیاجائے گا۔

Third India-African Forum Summit to be held in Delhi in October

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں